وہ وقت جب سلمان خان نے سیٹ پر جا کر شاہ رخ خان سے بدتمیزی کی۔۔۔!!
اس میں ایشوریا رائے کا کیا کردار تھا؟ کئی سال بعد بڑا انکشاف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو فلم میں کاسٹ کرنے پر سلمان خان نے ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔
مشہور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سلمان خان کے درمیان کافی عرصے تک قربتیں قائم رہیں، فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے بعد سلمان خان اور ایشوریا بالی وڈ کی سپر ہٹ جوڑی کے طور پر جانے جاتےتھے
تاہم 2002 میں اختلافات کے باعث دونوں کے درمیان دوریاں مزید بڑھ گئیں۔رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے کو شاہ رخ خان کی فلم چلتے چلتے میں کاسٹ کرنے پر سلمان خان برہم ہوگئے تھے
اور فلم کے سیٹ پر پہنچ کر سلو میاں نے بدتمیزی بھی کی تھی تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اس رویہ پر شاہ رخ خان سے معافی مانگی تھی۔
سلمان خان کے اس رویہ کے بعد ایشوریا رائے کو فلم چلتے چلتے سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ رانی مکھرجی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔