in

وہ شرائط جو سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے بریک اپ کا سبب بنیں ۔۔۔۔۔برسوں پرانا واقعہ

وہ شرائط جو سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے بریک اپ کا سبب بنیں ۔۔۔۔۔برسوں پرانا واقعہ

اب بھی انڈسٹری کے مشہور بریک اپ کی بات ہوتی ہے تو سلمان خان اور ایشوریہ رائے کا نام ضرور لیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور ایشوریہ رائے فلم ʼہم دل چکے صنم کی عکسبندی کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔ یہ فلم ہٹ رہی اور ناظرین نے سلمان اور ایشوریہ

کی جوڑی کو بھی پسند کیا۔ اس فلم کی ریلیز کے بعد سلمان خان اور ایشوریہ رائے اکثر ایک ساتھ نظر آئے۔ تاہم کچھ عرصے بعد ان کے بریک اپ کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں۔کہا جاتا ہے کہ سلمان خان کے جارحانہ رویے نے اس رشتے کو ڈبو دیا تھا۔

ساتھ ہی کچھ دعوے اس کے برعکس تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریہ رائے نے بھی سلمان خان کے سامنے کچھ ایسی شرائط رکھی تھیں جس کی وجہ سے ان کے تعلقات میں تلخی آ گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریہ نہیں چاہتی تھیں کہ سلمان خان ان کے بھائیوں سہیل اور ارباز کے پروجیکٹس میں پیسہ لگائیں۔

ساتھ ہی ایشوریہ یہ بھی چاہتی تھیں کہ سلمان اپنے والدین کے ساتھ نہ رہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان تمام وجوہات کی وجہ سے سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا جو بعد میں ان کے بریک اپ کی وجہ بن گیا تھا۔سلمان خان سے بریک اپ کے بعد ایشوریا رائے کا اداکار وویک اوبرائے کے ساتھ افیئر تھا۔

تاہم وویک اور سلمان خان کے درمیان جھگڑے کے بعد اداکارہ کا وویک سے بھی بریک اپ ہو گیا تھا۔ ایشوریا رائے نے2007میں ابھیشیک بچن سے شادی کرلی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سچن ٹنڈولکر شعیب اختر کی فاسٹ باؤلنگ سے اتنے ڈرتے تھے کہ ۔۔۔۔۔ محمد آصف نے دلچسپ واقعہ بیان کر دیا

رضوان کے بارے میں معین خان کہ کہی بات سچ ثابت ہو گئی,