in

اگر اتنااسکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، حارث رؤف

اگر اتنااسکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، حارث رؤف

میلبرنپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ 150 کے قریب اسکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ میچ میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں ،ہم نے رنز بھی کم کیے، 150

کے قریب اسکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بولنگ کے دوران ہم نے میچ پکڑلیا تھا، بین اسٹوکس کو جارحانہ بولنگ کی لیکن ان کی قسمت اچھی تھی

۔وکٹیں لینے کی کوشش کررہے تھے اس لیے بال آگے کررہے تھے،شاہین آفریدی کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے بھی کافی فرق پڑا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں حارث نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک بڑے کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ

3 بیٹیاں اور 1 بیٹا ۔۔ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش کے بعد ایسا کیا معجزہ ہوا کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے؟