in

ایک بڑے کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ

ایک بڑے کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا عندیہ

آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ آسٹریلوی اوپنر کا بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب ان کی ٹیم پر ٹی20 ورلڈ کپ سے سپر12 مرحلے میں باہر ہونے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بھی اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ کچھ افراد اگلے ورلڈ کپ سے پہلے کرکٹ سے دستبردار ہو جائیں۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ’یہ میری ٹیسٹ کرکٹ کے آخری 12 ماہ ہیں لیکن مجھے وائٹ بال کرکٹ سے محبت ہے۔‘

انہوں نے مختصر دورانیے کی کرکٹ پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ٹی20 کرکٹ بے حد پسند ہے اسی لیے میں وہاں 2024 تک ٹکے رہنے کی کوشش کروں گا۔‘

ڈیوڈ وارنر اب تک آسٹریلیا کے لیے 96 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 24 سینچریوں اور 34 نصف سینچریوں کی مدد سے 7 ہزار 817 رنز بنائے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کو کچھ عرصے پہلے ان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے کے پر کسی بھی ٹیم کی کپتانی کرنے سے روک دیا گیا تھا، لیکن آسٹریلوی اوپنر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بگ بیش سمیت کہیں بھی کسی ٹیم کی قیادت کرنے کا دوبارہ ملتا ہے تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میری کرکٹ سے جڑی معلومات کو نئی جنریشن تک منتقل کرنے کا معاملہ ہے۔ اگر وہ سیکھنا چاہیں گے اور مجھ دوبارہ ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملتا ہے تو میرا خیال ہے یہ ان لوگوں کے لیے اچھا ہوگا۔‘

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائینل کے بعد کھلاڑی کو گنجا کردیا

اگر اتنااسکور ہوتا تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا، حارث رؤف