بالی وڈ اداکارہ کیخلاف 15 سال بعد فحاشی پھیلانے کے کیس کا بڑا فیصلہ سنا دیا گیا
بالی وڈ اداکارہ کیخلاف 15 سال بعد فحاشی پھیلانے کے کیس کا بڑا فیصلہ سنا دیا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کو ممبئی کی ایک عدالت نے فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے مقدمے سے بری کردیا
۔تفصیلات کیمطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی نے کہا ہے کہ شلپا شیٹی نے فحاشی پھیلانے والے واقعے کے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کردی تھی،
پولیس رپورٹ اور پیش کردہ دستاویزات پر غور کرنے کے بعد مجسٹریٹ مطمئن ہو گئے
کہ شلپا کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور اس لیے انہیں جرائم سے بری کر دیا گیا۔2007میں شلپا شیٹی ایک تنازع کا شکار ہوئی تھیں
جب راجستھان میں ایک پروموشنل تقریب کے دوران ہالی ووڈ اداکار رچرڈ گیئر نے اداکارہ کا اسٹیج پر بوسہ لیا تھا ، جس پر انہیں فحاشی
اور بے حیائی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ڈ اسٹار اور ایڈز سے متعلق آگاہی مہم چلانے والی
شلپا کے خلاف 2007 میں تین مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں دو راجستھان اور ایک غازی آباد میں تھا