in

گوری خان کے اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں دلچسپ انکشافات

گوری خان کے اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں دلچسپ انکشافات

گوری خان کے اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں دلچسپ انکشافات!!! مداح سنتے ہی حیرت میں ڈوب گئے

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں دلچسپ انکشافات کردیئے۔ گوری خان نے ہدایتکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں 17 سال بعد شرکت کی،

جہاں انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں باتیں کیں۔ انہوں نے گفتگو کے دوران اپنے اہلِ خانہ سے متعلق دلچسپ حقائق بتائے۔ شوہر شاہ رخ خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا

کہ وہ ایک سادہ ترین انسان ہیں جن سے میں ملی ہوں۔ گوری کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے سامنے جو بھی چیز آتی ہے وہ خاموشی سے کھا لیتے ہیں۔

بیٹے آریان خان کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ بیٹا مجھے پوری آستینوں والی قمیض پہننے نہیں دیتا، کیونکہ اسے یہ پسندنہیں، اسی وجہ سے میں زیادہ تر ٹی شرٹس پہنتی ہوں۔گوری نے بتایا

کہ ان کے بچوں میں سب سے سمجھ دار سہانہ خان ہیں جبکہ سب سے بہترین شخصیت ابرام خان کی ہے۔ واضح رہے کہ اپنے کام کی وجہ سے کورونا

وبا کے دوران گوری خان اپنے گھر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی خاتون رہی تھیں۔قبل ازیںبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کو زندگی کا

بدترین تجربہ قرار دیا ہے۔مشہور بھارتی ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 7 میں شرکت کے دوران گوری خان نے ان مشکل تجربات کا ذکر کیا جب ان کے اہل خانہ کو بیٹے کی گرفتاری کے باعث گزرنا پڑا۔گوری خان نے بتایا کہ ایک ماں کے طور پر جن حالات سے میں گزری اس سے زیادہ بْرا اور کچھ نہیں ہوسکتا

لیکن آج میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہمیں اس دوران سب سے بہت پیار ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام دوست احباب یہاں تک کہ وہ لوگ جنہیں ہم نہیں جانتے ہر کوئی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا، میں ہر اس شخص کی شکرگزار ہوں

جس نے کسی نہ کسی طرح سے ہماری مدد کی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال آریان خان کو من ش یات کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں رواں سال الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں رہا کردیا گیا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلی کمائی سے والدہ کے لئے کنگن خریدے۔۔۔ جانیے ان مشہور کھلاڑیوں کی پہلی کمائی کتنی تھی اور اس سے انھوں نے کیا خریدا؟

سانس پھولنا اور دل کی دھڑکن تیز ہونے کا علاج۔ سانس کا رکنا، پھولنا، سانس کی تنگی سب ختم۔