in

تمہاری شادی اس سے کبھی نہیں ہوگی ۔۔ سنی دیول کی والدہ کے ہوتے ہوئے دھر میندر نے ہیما مالنی سے شادی کیوں کی؟

تمہاری شادی اس سے کبھی نہیں ہوگی ۔۔ سنی دیول کی والدہ کے ہوتے ہوئے دھر میندر نے ہیما مالنی سے شادی کیوں کی؟

میں جانتی تھی دھرمیندر شادی شدعہ ہیں اور وہ مجھ سے بے پناہ محبت کرتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے بہت سے مشکلیں برداشت کیں پر میرا ساتھ نہ چھوڑا۔

مشہور اداکار دھر میندر کی شادی 19 سال کی عمر میں پراکاش کور سے ہو گئی لیکن جب یہ فلمی دنیا میں آئے تو اس دور کی ڈریم گرل کہلانے والی ہیما مالنی کو دل دے بیٹھے۔ ان کی شادی میں بہت سی مشکلات آئیں جیسا کہ ہیما مالنی کے والد ابتداء میں اس شادی کیخلاف تھے کیونکہ دھر میندر پہلے سے شادی شدہ تھے۔

اور ملک کے قانون کے مطابق یہ دوسری شادی پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے نہیں کر سکتے تھے تاہم انہوں نے اسلام مذہب کو اپنا کر دوسری شادی کی۔ اس بارے میں بہت سی باتیں عام ہیں کہ دھر میندر نے پہلی بیوی کو طلاق کیوں نہیں دی جیسا کہ کئی لوگ کہتے ہیں کہ پراکاش کور خود ہی نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی طلاق ہو۔

مگر یہ بات بھی کافی بھارتی میڈیا پر چلی کہ پراکاش کور نے ایک جگہ انٹرویو دیتے ہوئے ہی کہا تھا کہ جیسا ہیما مالنی نے میرے ساتھ کیا اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور ان ہی کی وجہ سے ہم میاں بیوی کے تعلقات ٹھیک نہیں رہے۔

ہاں میں یہ بات بھی جانتی ہوں کہ اس شادی پر انہیں بھی لوگوں سے کافی کچھ سننا پڑا ہوگا۔

البتہ دھر میندر اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ خوب وقت گزارتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اب بات کرتے ہیں سنی دیول اور بوبی دیول کی تو ہیما مالنی نے ایک جگہ انٹریو میں کہا کہ میرا ان کے ساتھ تعلق بہت اچھا اور خوشگوار ہے اور تو اور مجھے جب بھی ضرورت ہوتی ہے میرے بولنے سے پہلے وہ وہاں ہوتے ہیں۔

اسی وقت انہوں نے یہ کہا کہ جب مجھے چوٹ لگی تو وہ میرا خیریت پوچھنے بھی پہنچے تھے اب ان کے درمیان تعلقات کیسے ہیں یہ تو اللہ پاک کی ذات جانتی ہے مگر کئی ایک موقعوں پر سنی دیول نے ہیما مالنی اور ان کی بیٹی کو نظر انداز کر دیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پوری زندگی ایک پاکستانی سے محبت کرتی رہیں۔۔ مرنے سے پہلے لتا منگیشکر نے شادی نہ کرنے اور اپنی ادھوری محبت کے لئے کیا کہا تھا؟

بھارت کا ورلڈکپ اسکواڈ گیراج میں کھڑی بہترین کار جیسا ہے، بریٹ لی