in

اگر آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کر دیں” شاداب خان ٹویٹر پر مداح کے مشورے پر طیش میں آ گئے ، جواب دیدیا

اگر آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کر دیں” شاداب خان ٹویٹر پر مداح کے مشورے پر طیش میں آ گئے ، جواب دیدیا

قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاجس پر مداح کھلاڑیوں سے ناراض دکھائی دیتے ہیں اور تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے

جبکہ اس وقت ٹیم ورلڈ کپ سے قبل دورہ نیوزی لینڈ پر پہنچ چکی ہے لیکن اس دوران ایک مداح کو شاداب کو سوشل میڈیا پر مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا

۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں قومی کرکٹرز کی جانب

سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، آل راو¿نڈر افتخار احمد نے شاداب کے لیے لکھا ”سالگرہ مبارک شاداب بھائی جان“۔

جواب میں شاداب خان نے مذاق میں کہا”پہلے شیڈی، پھر شیڈی بھائی اور پھر شیڈی بھائی جان ہوگئے‘۔شاداب کی ٹوئٹ پر ایک صارف نے مشورہ دیا

کہ ”یہ شیڈی شوڈی کا چکر چھوڑیں اور برائے مہربانی ورلڈ کپ پر فوکس کریں“۔ شاداب نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ”

ابھی نیوزی لینڈ میں آدھی رات ہو رہی ہے، فزیو نے کہا ہے کہ آرام کریں، اگر آپ کہتے ہیں تو الٹا لٹک کر ٹریننگ شروع کر دیں؟“خیال رہے

کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے لاہور سے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، سہ فریقی سیریز کے بعد آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہو گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بس 1 ہفتے میں آپ کے پاس آجاؤں گا، رونا نہیں ۔۔ شہید ہونے سے 3 دن قبل میجر منیب کی بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے آخری ویڈیو

“عمران خان نے اپنی بات منوانے کیلئے باتھ روم میں بند کروا دیا تھا”، بشیر میمن نے مبینہ ہیکر کی ٹوئٹ کی تصدیق کردی