in

وہ وقت ہمارے لئے بہت مشکل تھا، سلمان کے گھر والوں نے اس وقت میری مدد کی جب۔۔

وہ وقت ہمارے لئے بہت مشکل تھا، سلمان کے گھر والوں نے اس وقت میری مدد کی جب۔۔

سلمان خان کے گھر والوں نے میرا اس وقت ساتھ دیا جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا۔ میں چاہ کر بھی اس کے خاندان کا یہ احسان نہیں بھول سکتا۔

سلمان کو خود بھی اس بات کا اتنا نہیں معلوم ہوگا کیوں کہ وہ شوٹنگ میں بہت زیادہ مصروف رہتا تھا۔ وہ وقت ہمارے لئے بہت مشکل تھا

اور میں بہت جدوجہد کررہا تھا سلمان اور شاہ رخ کی ماضی کی تلخیاں یہ کہنا ہے بالی وڈ کنگ

سمجھے جانے والے شاہ رخ خان کا۔ بہترین اداکار ہونے کے علاوہ شاہ رخ ایک اچھے انسان بھی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے

اور سلمان خان کے تعلقات ماضی میں مثالی نہیں رہے۔ دونوں میں ٹھنی رہتی تھی۔ اس سب کے باوجود شاہ رخ نے سلمان کے لئے

کبھی برے الفاظ کا استعمال نہیں کیا۔ اب چونکہ ان باتوں کو کئی برس بیت چکے ہیں اور سلمان اور شاہ رخ نوجوانی کے جذباتی دور سے گزر بھی چکے ہیں

اس لئے دونوں کے تعلقات بھی بہتر ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ نے اپنی نجی زندگی میں سلمان خان کے گھر والوں کے کردار کا بھی بتایا ہے۔

سلمان کی بہن اور شاہ رخ کی اہلیہ شاہ رخ جب بالی وڈ میں قدم جما رہے تھے وہ ان کی زندگی کا بہت مشکل دور تھا جس میں ان کی نوبیاہتا دلہن گوری خان نے بھرپور ساتھ دیا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شاہ رخ نے بتایا کہ “میری بیوی گوری اور سلمان کی بہن الویرا خان بہت اچھی سہیلیاں تھیں۔ گوری اکیلی ہوتی تھی

اور سارا دن الویرا کے ساتھ رہتی تھی۔ اس کے علاوہ بھی سلمان کے گھر والوں نے ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ میں کبھی اس کے بارے میں برا نہیں سوچ سکتا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہمارے بڑے اچھے تعلقات ہیں ۔۔۔۔!!! طلاق کے 6 سال بعد ملائکہ اروڑا کا اپنے سابق شوہر ارباز خان کے حوالے سے انکشاف

ہم کوئی بٹن دبا کر اسٹریلیا جیسی اٹیکنگ کرکٹ نہیں کھیل سکتے! مگر میں وعدہ کرتا ہوں کے 3سے 4 سال میں تیار گھوڑے دوں گا جو نئی کرکٹ کھیلیں گے، رمیز راجہ