in

اس نے اپنی بیوی کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ۔۔ ڈرامہ حبس کی تازہ ترین قسط کے بعد سوشل میڈیا پر فیروز خان کی ڈرامائی اور حقیقی زندگی پر سوال اٹھ گئے

اس نے اپنی بیوی کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ۔۔ ڈرامہ حبس کی تازہ ترین قسط کے بعد سوشل میڈیا پر فیروز خان کی ڈرامائی اور حقیقی زندگی پر سوال اٹھ گئے

فیروز خان ایک شاندار پاکستانی اداکار ہیں جو اپنی جارحانہ اداکاری کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ زیادہ تر جنونی عاشق یا جذباتی

نوجوان کے کردار ادا کرتے ہیں۔ جس پر اکثر و بیشتر یہ سوال اٹھتے ہیں کہ وہ گلِ رانا سے لے کر ڈرامہ سیریل حبس تک ایک ہی کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں۔

حال ہی میں فیروز کی ناکام ازدواجی زندگی کی خبر منظر عام پر آئی، جس کے بعد ان کی سابق اہلیہ سیّدہ علیزہ سلطان خان نے اعلان کیا کہ فیروز خان کے ساتھ شادی کے چار سال بہت برے اور سخت گزرے

۔ یہ اعلان اداکار کے خلاف چلا گیا اور لوگوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا، انہوں نے ان کی حقیقی زندگی کا موازنہ ان کی ریل لائف سے بھی کیا۔ صرف مداح ہی نہیں بلکہ کئی اداکار بھی ان کے خلاف بول پڑے۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل “حبس” کی تازہ ترین قسط نشر ہوئی ہے جس میں باسط کا کردار ادا کرنے والے فیروز بیوی پر الزام تراشی کررہے ہیں،

ڈرامے میں انھوں نے اپنی بیوی کے کردار پر شک کیا اور اس سے علیحدگی اختیار کرلی اور بیوی پر اپنے دوست کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا۔

جس کے بعد مداحوں نے فیروز خان کی ریل لائف اور حقیقی زندگی کے درمیان موازنہ کرنا شروع کر دیا، بہت سے مداحوں نے کہا کہ

“یہ وہی کر رہے ہیں جو انہوں نے اپنی اہلیہ علیزا کے ساتھ کیا تھا” ، کچھ نے کہا کہ “وہ فیروز کو پسند کرتے تھے لیکن سیدہ علیزہ سلطان کے بیان کے بعد وہ انہیں سخت ناپسند کرنے لگے ہیں”

، ایک اور پرستار نے کہا “زہریلا آدمی واپس آ گیا ہے” ، جب کہ بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا کہ “فیروز کو پسند خود کو اور اپنے ڈراموں کے انتخاب دونوں کو بدلنا چاہیے” آئیے کمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب پیدا ہوئی تو ہسپتال میں کسی اور بچی سے بدل گئی ۔۔ 35 سال بعد جب اچانک غریب عورت کو پتہ چلا کہ وہ ایک امیر گھر کی شہزادی ہے، پھر کیا ہوا؟ جانیئے اس شہزادی کی کہانی

ماں نہیں بن سکی، مگر اچھی بیوی بن گئیں ۔۔ 12 سال سے بے اولاد خاتون نے شوہر کو اپنا جگر دے کر جان بچالی