غربت کی وجہ سے رونے لگے ۔۔ دلیپ کمار کے جانے کے بعد بھتیجے لوگوں سے مدد مانگنے پر مجبور ہو گئے
عام خیال یہ کیا جاتا ہے کہ مشہور اور شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والے عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں، لیکن ان کی زندگی میں کیا مشکلات آتی ہیں، یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
دلیپ کمار کے بھتیجے اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار ایوب خان ان دنوں شدید مالی مسائل سے دوچار ہیں، پاک و ہند کے
مشہور اداکار کے بھتیجے اور ہندوستان کی مشہور اداکارہ بیگم پارہ کے بیٹے ایوب خان بھی اپنے خاندانی پیشے سے منسلک ہیں۔
اگرچہ وہ ایک کامیاب اداکار ہیں، لیکن کرونا وباء کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی اس میں نہ صرف عام آدمی بلکہ اداکار بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ایوب خان بتاتے ہیں کہ کرونا وباء کی وجہ سے اب صورتحال کچھ ایسی ہے کہ مجھے محسوس ہو رہا ہے دوستوں سے مدد مانگنا پڑ سکتی ہے۔
گزشتہ دو تین سال سے وہ کام کی تلاش میں ہیں لیکن انہیں کام نہیں مل پا رہا ہے جس کی وجہ سے جو جمع پونجی تھی وہ بھی اب ختم ہونے کو ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو دوستوں سے مدد لینے کی نوبت آ سکتی ہے۔ ایوب خان نے تین دہائیوں قبل معشوق فلم سے کیرئیر کا آغاز کیا، جبکہ ڈرٹی پکچر اور راک آن میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔