in

جب ناک کی پٹی کھلی تو میں ڈر گئی، میرا چہرہ بالکل بگڑ گیا ۔۔ پریانکا چوپڑا نے خود کو بدصورت کیوں کہا؟ اداکارہ نے ماضی کا بڑا راز کھول دیا

جب ناک کی پٹی کھلی تو میں ڈر گئی، میرا چہرہ بالکل بگڑ گیا ۔۔ پریانکا چوپڑا نے خود کو بدصورت کیوں کہا؟ اداکارہ نے ماضی کا بڑا راز کھول دیا

پریانکا چوپڑا 2000 میں مس ورلڈ بننے کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں۔ انہوں نے کئی سالوں تک بالی وڈ میں لا تعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ہر طرح کےکرداروں کو بخوبی کرکے دکھایا۔

پریانکا جس وقت انڈسٹری میں آئیں اس وقت ان کی رنگت گندمی تھی۔ بہت کم ہی ایسی اداکارائیں ہیں جن کو گندمی اور نارمل رنگت پر بھی انڈسٹری میں کام ملا اور ایک عرصے تک اپنی دھاک بٹھائی۔

لیکن جوں جوں وقت گزرتا گیا پریانکا کی خوبصورتی نکھرتی گئی اور ایک وقت آیا یہ خوبصورت ہوتی گئیں نہ صرف ان کی رنگت میں نمایاں فرق محسوس ہوا بلکہ نین نقش بھی تبدیل ہوئے۔ پہلے ان کی ناک موٹی دکھتی تھی لیکن پھر انہوں نے بیشمار سرجریاں کروائیں اور خود کو یکسر بدل لیا۔

پریانکا کی سوانح عمری پر کتاب لکھی گئی جس میں ان سے متعلق کئی باتیں بتائی گئیں جن میں سے کچھ کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ناک کی سرجری خوبصورت دکھنے کیلئے نہیں بلکہ اس لیے کروائی تھی کہ مجھے دمے کا مرض تھا

اور مجھے داڑ رسولی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے مجھے سانس لینے میں تکلیف ہوتی تھی۔ جب میں نے اس کی سرجری کروائی تو ڈاکٹر سے غلطی سے بلیڈ زیادہ چل گیا۔

جس سے ناک کے اطراف اضافی زخم ہوئے اور پھر بعد میں اس کو مکمل طور پر سرجری کیا گیا۔ جب میری ناک کی پٹی کھلی تو میں اور میری ماں ڈر گئے کہ یہ کیا ہوگیا میں بدصورت لگنے لگی

اور میرا میڈیا پر بہت مزاق اڑایا گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب سے مجھے بھارت میں پلاسٹک چوپڑا کا لقب ملا اور اس کے بعد یکے بعد دیگرے لوگوں نے مجھ پر سوالات اٹھانے شروع کردیے۔ مجھے مارکیٹ میں کام نہیں ملتا تھا

لیکن جب میں شیپ ان ہوئی تو فلموں کی ڈھیروں آفرز ہوئیں اور اس وقت سے میں نے خود میں مثبت تبدیلیاں کروانے کے لئے کئی جگہوں کی پلاسٹک سرجری کروائی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

22 ستمبر عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا دن : کب کیا اور کیسے ہو گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

بچی ماں کا کفن پکڑ کر روتی رہی پر وہ نہ اٹھی ۔۔ ماں کی اہمیت نہ سمجھنے والی اولاد یہ منظر دیکھ لے کہ جب ماں بولتی نہیں تو ہم کیسے تڑپ اٹھتے ہیں