in

میری شادی ہندو سے ہوئی اور دونوں بہنوں کی بھی.. آدھے بچے ہندو آدھے مسلمان! عامر خان نے گھر والوں سے متعلق بتاتے ہوئے سب کو حیران کردیا

میری شادی ہندو سے ہوئی اور دونوں بہنوں کی بھی.. آدھے بچے ہندو آدھے مسلمان! عامر خان نے گھر والوں سے متعلق بتاتے ہوئے سب کو حیران کردیا

میری 2 شادیاں ہوئیں اور دونوں بیویاں ہندو تھیں۔ 2 بہنیں ہیں ان کی شادیاں بھی ہندو مردوں میں ہوئیں،یہ کہنا ہے مشہور بالی وڈ اداکار اور مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے عامر خان کا۔

بالی وڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار اکثر ہندو خواتین سے شادی کرتے ہیں جن میں عامر خان بھی شامل ہیں۔پہلی ہندو بیوی سے طلاق کیوں ہوئی؟ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتا سے

ان کے کیریئر کے ابتدائی دور میں ہوئی۔ دونوں کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں۔ عامر اور رینا کی طلاق شادی کے 16 سال بعد 2002 میں ہوئی۔

البتہ ان کے پہلی بیوی سے ابھی بھی دوستانہ تعلقات ہیں اور اکثر تقریبات میں ساتھ نظر آتے ہیں۔ رینا دتا ہندو ہیں جب کہ عامر مسلمان۔

دونوں کے بچے اگرچہ نام سے تو مسلمان ہیں لیکن ہندوؤں کے تہوار بھی مناتے ہیں۔دوسری بیوی اور طلاق،عامر خان نے دوسری شادی کرن راؤ سے 2005 میں کی۔ ان دونوں کا بھی ایک بیٹا آزاد ہے۔

عامر اور کرن کی طلاق شادی کے 15 سال بعد ہوئی جس کی وجہ عامر یہی بتاتے ہیں کہ وہ فلموں کی وجہ سے اپنی دونوں بیگمات

اور خاندان کو زیادہ وقت نہیں دے سکے۔ کرن بھی ہندو ہیں اور ان کا بیٹا بھی مسلمان اور ہندو دونوں طریقوں سے پرورش پارہا ہے

۔اداکار کی بہنیں،عامر کی دو بہنیں نکہت خان اور فرہت خان ہیں اور دونوں کی شادیاں ہندو مردوں سے ہوئی ہیں۔ عامر کے ایک بھائی سہیل خان بھی ہیں جنھوں نے کچھ عرصہ فلموں میں کام بھی کیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

70 سالہ شخص نے دوسری جماعت میں داخلہ لے کر تاریخ رقم کر دی، یہ انوکھا واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانیے

سیلاب متاثرین نے بھوک ختم کرنے کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا،کیا کیا کرنے پر مجبور ہو گئے ۔۔۔؟دردناک حقیقت نے انسانیت کو جنجھوڑ دیا