سائرہ میری بیٹی ہے اور میں آج بھی اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔۔ بہروز سبزواری اپنے اور سائرہ کے رشتے کے بارے میں بتاتے ہوئے
نوریح اپنی چھوٹی بہن زہرا کی پیدائش پر اتنی خوش ہے کہ میں بتا نہیں سکتا۔ سارا دن اسے گود میں لئے بیٹھی رہتی ہے۔ ہمیں کہتی ہے پاپا آپ کمرے سے آؤٹ اور سارا دن چھوٹی بن کو گود میں لئے رہتی ہے“
یہ کہنا ہے پاکستان کے نامور اداکار شہروز سبزواری کا جو حال ہی میں پیاری سی بچی کے دادا بنے ہیں۔ بہروز کے بیٹے شہروز کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے ہوئی تھی۔ ان دونوں کی ایک بیٹی نوریح ہے۔
سائرہ اور شہروز کی شادی چند سال بعد ٹوٹ گئی اور شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی البتہ وہ اپنی بیٹی نوریح سے بھی بہت قریب ہیں۔ حال ہی میں بہروز نے فزشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بڑی پوتی اور سابقہ بہو کی گھر میں اہمیت کے حوالے سے بات کی۔
سائرہ کو کبھی خاندان سے الگ نہیں سمجھا
بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ “میں کہتا ہوں سائرہ سے کہ تم بھی زندگی میں سیٹ ہوجاؤ۔
ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ سائرہ آج بھی میری بیٹی ہے۔ نوریح ہمارے گھر کی جان ہے۔ شہروز اور سائرہ کے مزاج الگ تھے یہ اللہ کی مرضی ہے لیکن ہم نے سائرہ کو گھر سے کبھی الگ نہیں کیا وہ آج بھی ہمارے خاندان کا حصہ ہے
نوریح، صدف کو کیا کہتی ہے؟
نوریح کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بتایا کہ وہ مجھے پاپا کہتی ہے
اور میری بیوی سفینہ کو ماما کہتی ہے جبکہ شہروز کو بابا اور سائرہ کو می می کہتی ہے اور صدف سے اس کی بہت دوستی ہے تو اس کا وہ نام لیتی ہے۔