in

آپ کے بلڈ پریشر کا مستقل حل ؛ وہ بھی چند قدرتی اجزاء سے

آپ کے بلڈ پریشر کا مستقل حل ؛ وہ بھی چند قدرتی اجزاء سے

آج کل لوگ اپنی زندگی میں اس قدر مصروف ہو چکے ہیں کہ اکثر اوقات کھانے میں بھی بے اعتدالی کر دیتے ہیں ۔ پھر کھانے میں بے اعتدالی اور ذہنی تناؤ کے بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت بلڈپریشر کا شکار ہے ۔

جب ایک مرتبہ بلڈ پریشر کا مسلہ ہو جائے تو پھر لوگ عمر بھر اس بلڈ پریشر کو لیول پر رکھنے کے لیے بے شمار قسم کی ادویات استعمال کرتے ہیں ۔ اور یہ ادویات مستقل طور پر استعمال کرنی پڑتی ہیں ۔ یہ ادویات بعض اوقات طبی فوائد کی بجائے طبی نقصانات کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

طبی ماہرین نے بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے ادویات کے علاوہ کچھ گھریلو نسخے بھی تجویز کیے ہیں ۔ جن کو اپنا کر ہم بلڈ پریشر جیسے مرض سے مستقل طور پر نجات حاصل کر سکتے ہیں ۔

کالی مرچ کا استعمال :
لال مرچ کی جگہ کالی مرچ کے روزانہ استعمال سے خون کی روانی پورے جسم تک آسانی سے ہوتی ہے جس سے بلڈ پریشر قدرتی طور پر نارمل لیول پر رہتا ہے ۔

کیلے کا استعمال :
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلڈ پریشر کے مریض ہر روز ایک یا دو کیلے کھا لیں تو اس سے بلڈ پریشر بھی نارمل سطح پر رہے گا اور گردے بھی مختلف امراض سے محفوظ رہیں گے ۔

دودھ اور شہد کا استعمال :
2 ہفتے تک مسلسل ہر روز سونے سے قبل نیم گرم دودھ میں 2 چمچ شہد کے مکس کر کے پینے سے بلڈ پریشر جیسے مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

پیاز کا استعمال:
پیاز کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے بلکہ پیاز کا روزانہ استعمال انسان کو کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کے خلاف لڑنے میں بھی معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

لیموں کا استعمال :
لیموں چونکہ اینٹی اکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے ۔ لیموں کے استعمال سے خون کی شریانیں نرم اور لچک دار ہو جاتی ہیں ۔ اس کی وجہ سے خون کی روانی بہتر رہتی ہے اور بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے ۔

لہسن کا استعمال :
بلڈ پریشر کا مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے ۔ جس وقت خون کی شریانیں سخت ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن شریانوں کو نرم رکھنے میں انتہائی مفید ہوتا ہے ۔ لہسن نہ صرف بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر رکھتا ہے بلکہ یہ کولیسٹرول کو بھی نارمل لیول پر رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

میتھی کا استعمال :
میتھی میں موجود پوٹاشیم بھی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ میتھی برصغیر میں استعمال کی جانے والی ایک عام سبزی ہے ۔ میتھی کے بیج بھی مختلف بیماریوں کے علاج میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

100برس پُرانی ’’لال حویلی‘‘ پاکستان بننے سے قبل کس نے بنوائی اور یہاں کون رہتا تھا؟ جنات اور بدروحوں کا مسکن یہ حویلی ’’شیخ رشید‘‘کو کیسے ملی؟ حیران کن حقیقت سامنے آگئی

اگر آپ کو بھی اس موسم میں بال گرنے کی پریشانی لاحق ہے تو پھر صرف ایک بار یہ تیل بالوں میں لگا کر دیکھیں