اگر آپ کو بھی اس موسم میں بال گرنے کی پریشانی لاحق ہے تو پھر صرف ایک بار یہ تیل بالوں میں لگا کر دیکھیں
تمام خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے بال لمبے ، گھنے ، چمک دار اور سیاہ ہوں اور اپنے بالوں کو لمبا ، سیاہ ، چمک دار اور گھنا بنانے کے لیے خواتین مختلف اقسام کے نسخے بھی آزماتی رہتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالوں کو لمبا ، سیاہ اور گھنا کرنے کے لیے جو صلاحیت کیسٹر آئل میں موجود ہوتی ہے وہ کسی اور چیز میں ہرگز نہیں ہو سکتی ۔
کیسٹر آئل دراصل ہمارے بالوں کی جڑوں کو مضبوط ، طاقت ور اور سخت بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ یہ تیل بالوں کو گرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ بالوں کو گھنا اور لمبا بھی کرتا ہے ۔
کیسٹر آئل سے اگر بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک مالش کی جائے تو اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں ۔ اور بالوں کا دو شاخہ پن بھی ختم ہو جاتا ہے ۔ اس سے سر میں خون کی گردش بھی بہترین ہوتی ہے اور بال بھی بہت جلد لمبے ہو جاتے ہیں ۔
اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو پیاز کے پانی میں کیسٹر آئل ملا ہر خوب اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں ۔ اس سے آپ کے بال گرنا فورا رک جائیں گے ۔
کیسٹر آئل کو انڈے کی زردی میں ملا کر بالوں کی مالش کرتلیں اور پھر 2 گھنٹے بعد کسی اچھے سے شیمپو سے اپنے ںال دھو لیجیے ۔ ہفتے میں کم سے کم 2 مرتبہ اس تیل کو اسی طرح استعمال کریں ۔ اس سے بال لمبے ، گھنے ، چمک دار ، مضبوط اور سیاہ ہوں گے ۔
اگر ادرک کے تیل میں کیسٹر آئل کو ملا کر خوب اچھی طرح مکس کر کے بالوں میں لگایا جائے تو اس سے سر کی خشکی اور سکری ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجاتی ہے ۔ اس سے بال گرنا اور ٹوٹنا بند ہو جاتے ہیں اور بالوں کی نشوونما میں پہلے سے کئی گنا زیادہ بہتری آ جاتی ہے ۔
کیسٹر آئل کو اگر ناریل کے تیل میں ملا کر بالوں میں لگایا جائے تو اس سے گنج پن کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے ۔
لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ کیسٹر آئل انتہائی گرم تاثیر کا مالک ہوتا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے گریز کریں ۔ کوشش کیا کریں کہ کیسٹر آئل کو ہفتے میں صرف ایک یا پھر زیادہ سے زیادہ 2 مرتبہ ہی استعمال کریں ۔