in

عمران خان نے طلاق کو میرے خلاف استعمال کیا، مگر کیوں؟؟ریحام خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

عمران خان نے طلاق کو میرے خلاف استعمال کیا، مگر کیوں؟؟ریحام خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

عمران خان نے طلاق کو میرے خلاف استعمال کیا، مگر کیوں؟؟ریحام خان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) لکھاری اور صحافی ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سابق شوہر عمران خان نے ان کی طلاق کو ان کے خلاف استعمال کیا۔

ریحام خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی شادی جنوری 2015 میں ہوئی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی تھی۔
ریحام خان سے طلاق کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے فروری 2018 میں شادی کی تھی

۔
طلاق ہونے کے بعد ریحام خان اور عمران خان دونوں اپنے تعلقات پر کم ہی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم ایک دوسرے پر نام لیے بغیر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
ریحام خان کو اس وقت تحریک انصاف اور عمران خان کے سب سے بڑے حریفوں مین شمار کیا جاتا ہے، وہ آئے دن ان کی سیاست، پالیسیوں، بیانات اور حکومت پر تنقید کرتی

دکھائی دیتی ہیں۔
ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں اپنی دونوں طلاقوں سے متعلق باتیں کیں اور لکھا کہ انہیں پہلی طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت انہیں اپنے خاندان کی جانب سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا اور نہ ہی ان کے کوئی ایسے دوست تھے جو انہیں سہارا دیتے۔
انہوں نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی اور بچوں کی حفاظت کرنے کی جدوجہد نے پی ٹی آئی کے ٹرولرز کو انہیں گالیاں دینا کا بہانا بھی فراہم کیا

۔
انہوں نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کی دوسری طلاق کو ان کے دوسرے سابق شوہر عمران خان نے ان کے خلاف استعمال کیا۔
انہوں نے لکھا کہ طلاق لینا کوئی جرم نہیں بلکہ زندہ رہنے کا حق ہے، تاہم انہیں مذکورہ ٹوئٹ پر کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور لکھا کہ عمران خان نے کبھی ان سے طلاق کے معاملے پر بات نہیں کی، وہ مظلوم بننے کی کوشش کر رہی ہیں

۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ عمران خان نے طلاق کو ان کےخلاف کیسے استعمال کیا اور یہ انہوں نے ان کا نام لکھنے کے بجائے انہیں دوسرے سابق شوہر کے طور پر لکھا۔
عمران خان نے جولائی 2018 میں ایک برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ریحام خان سے شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا،

تاہم انہوں نے ان سے طلاق کے معاملے پر کوئی واضح بات نہیں کی تھی۔
خیال رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی 1990 کے بعد ہوئی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ حال ہی میں ریحام خان نے ایک ٹی وی شو میں تیسری شادی کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن کیساتھ ویڈیو منظر عام پر!!! سوشل میڈیا پر اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

محبت میں سرحدوں کی پرواہ بھی نہ کی… شوبز اداکاراؤں اور کرکٹ اسٹارز کی 5 جوڑیاں جو پروان نہ چڑھ سکیں