ورلڈ کپ 22 رنز سے جیتا اور یہ 22 ویں وزیراعظم بنے ۔۔ 22 نمبر اور عمران خان سے جڑے اہم واقعات
اکثر لوگ کسی دن یا ہندسے کو اپنے کیلئے خوش بختی یا نحوست کی علامت سمجھتے ہیں اور کئی بار کوئی مخصوص ہندسہ انسان کی زندگی سے ایسا جڑتا ہے کہ ہر نشیب و فراز میں اس ہندسے کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ بھی تسلسل سے ہورہا ہے
اور 22 کا ہندسہ ان کی زندگی میں انتہائی اہمیت اختیار کرچکا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب بھی 22 جولائی کو ہی عمل میں آیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے 18 سال کی عمر میں 1971 میں پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا اور پھر تقریباً 22 سال بعد 1992 میں پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوایا۔
عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد جمائمہ گولڈ اسمتھ سے پہلی شادی کی اور 22 جون 2004 میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی،
یہاں بھی 22 کا ہندسہ غالب رہا۔عمران خان نے 1996 میں تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور 22 سال کی سیاسی جدوجہد کے بعد 2018 میں ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔
سیاست میں کامیابی کے بعد بھی 22 کا ہندسہ ان کے ساتھ جڑا رہا
اور عمران خان 2018 میں پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم بنے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے بھی انہیں 22 تاریخ کو ہی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔