in

سونالی باندرے کا حیران کن انکشاف

سونالی باندرے کا حیران کن انکشاف

سونالی باندرے کا حیران کن انکشاف

ممبئی (ویب ڈٰسک) بالی ووڈ اداکارہ اور 1990 کے عشرے کی فلموں میں زیادہ تر مرکزی کردار ادا کرنے والی سونالی باندرے نے کہا ہے

کہ ان کے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں انہیں کافی فلموں میں انڈرورلڈ کی وجہ سے کام نہیں دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ فلم پروڈیوسرز انڈرورلڈ کے دباؤ میں آجاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے تو وہ یہ بات نہیں سمجھ سکی تھیں، تاہم بعد میں ان کے شوہر گولڈی بھیل نے انہیں اس حوالے سے آگاہ کیا۔یاد رہے

کہ سونالی باندرے کے شوہر بھی ایک فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔سال 1994 میں صرف 19 برس کی عمر میں فلم آگ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی سونالی باندرے اس سے

قبل ٹی وی کمرشلز اور اشتہارت کیا کرتی تھیں۔انہوں نے ’سرفروش‘، ’دل جلے‘ اور ’میجر صاحب‘ جیسی ہٹ فلموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی۔چار برس قبل سرطان میں مبتلا ہونے

اور پھر بڑی بہادری سے اس موذی مرض سے جیتنے والی سونالی نے حال ہی میں او ٹی ٹی پر اپنا ڈیبیو ’دی بروکن نیوز‘ سے کیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر ترکھان لڑکی کون ہے ؟ پوری دنیا میں مہارت کی دھوم مچ گئی

آج کا استاد اپنی عزت کیوں کھو رہا ہے؟ وجوہات جانیے