10کھانے جو گُردوں کی صفائی کر دیتے ہیں
گُردے انسانی جسم کے انتہائی اہم عضو ہیں جو جسم سےزہریلے مادے خارج کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور جسم میں body Fluid کا بیلنس رکھتے ہیں اور electrolytes کی مقدار کو پُورا رکھتے ہیں۔ ہمارے جسم میں موجود خون دن میں کئی دفعہ گُردوں سے پاس ہوتا ہے اور گُردے اُسے ہر وقت صاف کرنے میں مصروف رہتے ہیں اورخون میں موجود نمک اور پانی اور منرلز کو ایڈجسٹ کرتے
ہیں۔ ہماری خوراک اگر ٹھیک نہ ہو تو خون میں موجود فاضل گندگی گُردوں میں جمع ہونی شروع ہوجاتی ہے اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت کو سُست کر دیتی ہے اور اگر یہ کسی بیماری کا شکار ہوجائیں تو یہ کام کرنا بند بھی کر دیتے ہیں اور ایسے میں ان کا علاج جہاں کافی مہنگا ہے وہاں مریض کو انتہائی تکلیف سے گُزرنا پڑتا ہے۔ انٹرنیشنل کڈنی فاوندیشن کے مُطابق دُنیا میں کئی ملین افراد گُردوں
کی بیماری کا شکار ہیں اور ہمارے مُلک پاکستان میں مریضوں کی ایک بڑی تعداد اس بیماری میں مُبتلا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم ایسے کھانے ذکر کریں گے جو قُدرتی طور پر گُردوں کی صفائی کرکے اُنہیں تندرست بنانے اور فعال کام کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ 1: پانی پانی زندگی ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے مگر حد سے نہیں بڑھنا چاہیے، ڈاکٹرز کا کہنا
ہے کہ ایک مرد کو دن میں کم از کم 13گلاس پانی ضرور پینا چاہیے اور خواتین کو کم از کم 8 گلاس پانی روزانہ پینا چاہیے۔ پانی گُردوں سے فاضل مادوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور Waste کو گُردوں سے نکال کر پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کردیتا ہے۔ 2: بند گوبھی بندگوبھی ایک انتہائی مُفید سبزی ہے جو وٹامنز سے بھر پُور ہونے کیساتھ ساتھ اپنے اندر phytochemicals کی ایک بڑی مقدار کیساتھ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کی حامل ہے، یہ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں گُردوں کے ڈیڈ سیلز کو مرمت کرتی ہیں اور گُردوں کے افعال کو دُرست کرتی ہیں۔ 3: سُرخ شملہ مرچ سُرخ شملہ مرچ جہاں کھانوں کو مزے دار بناتی ہے وہاں اس کے اندر موجود وٹامنز سی ، بی 6، اے گُردوں کے لیے انتہائی مُفید ہے اور وٹامن سی گُردوں کی صفائی کردیتا ہے، سُرخ شملہ مرچ میں فائبر کی بھی ایک بڑی مقدار ہوتی ہے جو نظام انہظام کے ساتھ گُردوں
موجود Waste کو فلٹر ہونے میں مدد کرتی ہے۔ >سُرخ شملہ مرچ اینٹی آکسائیڈینٹ بھی ہوتی ہے جو گُردوں کے ساتھ ساتھ جگر کے لیے بھی انتہائی مُفید ہے۔ 4: پیاز پیاز بہت سی بیماریوں کا دُشمن ہے اس کے اندر موجود flavonoids اور quercetin خون کی نالیوں میں چربی کو جمنے نہیں دیتے اور یہ گُردوں کی دوست سبزی ہے جس میں پوٹاشیم کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور پیاز کا استعمال گُردوں کی اوورآل کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
5: لہسن لہنس بیماریوں کے خلاف کسی میڈیکل سٹور سے کم نہیں جو خون کو صاف کرنے میں انتہائی معاون سبزی ہے ، اس کی اہنٹی آکسائیدینٹ خوبیاں گُردوں اور جگر کی مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 6: گوبھی گوبھی وٹامن سی ، فولیٹ اور فائبر سے بھرپُور سبزی ہے جو گُردوں کی
دوست ہے جو اسے خون کو صاف کرنے میں فعال بناتی ہے۔ نمبر 7 سیب روزانہ ایک سیب کھانا آپ کو ڈاکٹر سے محفوظ رکھتا ہے یہ جسم سے کولیسٹرال کا خاتمہ کرتا ہے اور گُردوں اور جگر کو فعال رکھتا ہے۔ 7: مچھلی مچھلی پروٹین حاصل کرنے کا بہترین Source ہے جس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ گُردوں
اور جگر میں جمی گندگی کو صاف کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ 8: لیمن جُوس وٹامن سی سے بھرپُور لیموں گُردوں اور جگر کی صفائی کے علاوہ نظام انہظام کو بہتر بنانے میں انتہائی مدد گار ہے 9: تربوز، سُرخ انگور، چیری، سٹابری، بلو بیری یہ فروٹس وٹامنز منرلز سے بھرپور ہونے کیساتھ ساتھ پانی سے بھی بھر پُور ہوتے ہیں اور جسم میں پانی کی کمی کو پُورا کرتے ہیں
اور گُردوں کی سستی کو دور کرتے ہیں۔ 10: Kale یہ ایک انتہائی کارآمد سبزی ہے جو جسم میں بل شوگر کے لیے انتہائی مُفید ہے، شوگر کی زیادتی گُردوں کو انتہائی نقصان پہنچاتی ہے، اگر آپ گُردوں کی کسی بیماری میں مُبتلا ہیں تو اس سبزی کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں اور اُس جانیں کے آپ اس کی کتنی مقدار استعمال کر سکتے ہیں
کیونکہ اس کی زیادہ مقدار نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ گُردوں کی بیماری میں جن کھانوں سے پرہیز کرنی چاہیے اگر آپ گُردوں کی کسی بیماری میں مُبتلا ہیں تو تندرست ہونے تک ان کھانوں سے پرہیز کریں۔ پالک، ڈرائی فروٹس، Peanut بٹر، دالیں، سُرخ گوشت، زیادہ سوڈیم والے کھانے جیسے نمک، ڈیری، بازاری میٹھے کھانے، کیفین جیسے چائے کافی، ٹماٹر، آلو، الکوحل، کینو وغیرہ۔