in

وہ پھل جو آپ کی آنکھوں کو صحت مند رکھتا ہے ، بینائی تیز کرتا ہے اور موتیا سے محفوظ رکھتا ہے

وہ پھل جو آپ کی آنکھوں کو صحت مند رکھتا ہے ، بینائی تیز کرتا ہے اور موتیا سے محفوظ رکھتا ہے

آلو بخارا آڑو اور بادام کی نسل کے پھلوں میں شامل ہے ۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں ۔ اس کا ذائقہ میٹھا تھوڑا سا کھٹا اور میٹھا ہوتا ہے جب کہ اس کا رس انتہائی لذیذ ہوتا ہے۔ آلو بخارا کیلشیم ، میگنیشیم ، پوٹاشیم، سیلینیئم اور دیگر منرلز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی ، وٹامن ای ، ڈی ، سی اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

آلو بخارا میں وٹامن کے ، سی اور پوٹاشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ یہ جسم کی آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے ۔ اسی طرح آلو بخارا میں مناسب مقدار میں آئرن اور کاپر موجود ہوتا ہے جو خون کے سرخ خلیات کے بننے میں معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے ۔

جب کہ خون بھی صاف ہوتا ہے اور نظام دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے ۔ آلو بخارے میں کئی اقسام کے اینٹی آکسائیڈنٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ جو کہ جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصانات سے بھی بچاتے ہیں۔ اس میں موجود فینولز نیورونز کو تکسیدی تناﺅ سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔ خشک آلو بخارا شریانوں میں خون کے بہاﺅ میں مددگار ثابت ہوتا ہے ۔

اسکے نتیجے میں قلب کو مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے۔وٹامن سی ، بی اور ای جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرنے میں ہمیں مدد دیتا ہے ۔ آلو بخارا میں موجود یہ وٹامن جسم کے ورم اور انفیکشن کے خلاف جسم کی مزاحمت کو مزید بڑھا دیتا ہے۔وٹامن ای ، سی اور اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کو چمکدار اور جوان رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں ۔

وٹامن سی اور بی جلد پر جھریوں کا خطرہ بھی انتہائی کم کر دیتا ہے۔ آلو بخارا ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ جب کہ خشک آلو بخارا بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ آلو بخارا ہڈیوں کو ریڈی ایشن سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ آلوبخارا میں ایسے بائیو ایکٹیو کمپاﺅنڈز پائے جاتے ہیں جو بلڈ شوگر کے مرض کا شکار ہونے سے بچانے میں مدد دیتے ہیں ۔ یہ پھل جسم میں بلڈ شوگر لیول ریگولیٹ کرنے والے ہارمونز کی سطح کو بڑھاتا ہے ۔

جب کہ اس میں موجود فائبر جسم کو کاربوہائیڈریٹ جذب کرنے کی رفتار کو سست کر دیتے ہیں۔ آلوبخارا کھانے کی عادت انسولین کی حساسیت کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ اس سے ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے اس مرض کی پیچیدگیوں سے بچنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔ مختلف طبی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق آلو بخارا میں موجود پولی فینولز دماغ کے افعال کو بہتر بناتا ہے ۔ جب کہ کولیسٹرول لیول بھی کم کرتا ہے ۔ جس سے عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض کا خطرہ کم رہ جاتا ہے۔ آلو بخارا غذائی فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ نظام ہاضمہ کو ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد فراہم کر تا ہے ۔وٹامن ای ، سی ، بی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور پھل آنکھوں کو صحت مند کرنے میں مدد دیتے ہیں اور بینائی بھی بہتر کرتا ہے ۔ کیوں کہ یہ اجزاء آنکھوں کی صحت کو مستحکم رکھنے کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ جب کہ یہ عمر بڑھنے سے پٹھوں کی کمزوری اور موتیا وغیرہ سے بھی بچاتے ہیں۔ آلو بخارا کیروٹین، لیوٹین اور دیگر اجزاء سے بھرپور پھل ہوتا ہے ۔ یہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے مضر اثرات سے بھی انسانی جلد کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزانہ بیٹے کی تلاش میں پانی میں جاتا ہوں کہ شاید وہ مل جائے۔۔ بیٹے کی تلاش میں روز دریا میں چھلانگ لگانے والا باپ

میری ماں نے مجھے کبھی بغیر وضو کے کھانا نہیں کھلایااور آپ۔۔‘‘ کینسر میں مبتلا پاکستان کا ایسا سیاستدان جس نے سرکاری خزانے سے لندن جا کر علاج کرانے سے انکار کر دیا ، وزیراعظم کے اصرار پر کیا جواب دیا؟جانئے