in

اگر مجھے پھر سے جوان دیکھنا چاہتے ہو تو آفیسر بنو ۔۔ والد کی خواہش پوری کرنے کے لیے بیٹے نے کیسے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا، دیکھیے

اگر مجھے پھر سے جوان دیکھنا چاہتے ہو تو آفیسر بنو ۔۔ والد کی خواہش پوری کرنے کے لیے بیٹے نے کیسے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیا، دیکھیے

اگر تم مجھے پھر سے جوان دیکھنا چاہتے ہو تو آفیسر بنو۔ یہ الفاظ ہیں ایک والد کے جس نے اپنا واسط دے کر بیٹے کا مستقبل سنوار دیا۔

یہ واقعہ کچھ یوں ہے کہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں مقابلے کے امتحان میں عاطف امیر نامی نوجوان نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد انہیں پولیس میں بطور اے ایس پی تعینات کیا گیا۔

یہ کہتے ہیں کہ میرے مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے پیچھے ایک بہت ہی دلچسپ واقعہ ہے کہ ایک دن مجھ سے والد صاحب نے کہا کہ بیٹا اگر تم مجھے پھر سے جوان دیکھنا چاہتے ہو

تو سی ایس ایس کا امتحان پاس کرو تو بس پھر ہم نے ابو کی خواہش پوری کرنے کیلئے کوشش شروع کر دی حالانکہ اس دن میں نے پہلی مرتبہ سی ایس ایس کا الفاظ سنا تھا۔

لیکن تیاری شروع کی تو کتابوں سے دوستی کر لی 3 دن میں ایک کتاب ختم کر دیتا اس کے علاوہ ٹی وی پر ٹاک شوز دیکھتا اور اچھا خاصا وقت اپنی پڑھائی کو دیتا۔ اب پھر نتیجا آپ کے سامنے ہے کہ میں نے پورے پاکستان میں سی ایس ایس میں ٹاپ کیا۔

اس سے ایک بات تو واضح ہوتی ہے کہ والد کا خواب پورا کرنے کیلئے بیٹا ہر مشکل سے گزرا اور پھر اللہ پاک نے اسے کامیاب کیا۔

مزید یہ کہ اب یہ آفیسر کہتے ہیں کہ اگر میری پڑھائی کی بات کی جائے تو میں جھنگ سے تعلق رکھتا ہوں اور ابتدائی تعلیم بھی وہاں سے ہی حاصل کی اور بی اے کرنے کے بعد سی ایس ایس کو اپنا مقصد بنایا ۔ یہی نہیں ہم 4 بھائی نہیں اور والد صاحب سرکاری ملازم ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دس بیٹوں کے بعد 39 سال کی عمر میں آخر اس عورت کی ایسی کون سی خواہش پوری ہوگئی کہ بعد اس نے مزید بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

جیب میں اتنے پیسے نہیں تھے کہ بٹوا نکال کر خرید سکتا ۔۔ یہ 4 مشہور بالی ووڈ اداکار فلموں میں آنے سے پہلے کن معاشی مسائل کا شکار تھے؟