سدھو موسے والا!!افسوس کرنا سارہ علی خان کو مہنگا پڑ گیا
سدھو موسے والا!!افسوس کرنا سارہ علی خان کو مہنگا پڑ گیا
ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے انتقال پر آج بھی مداح سوگوار ہے اور دنیا بھر کے فنکار سوشل میڈیا پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
ابوظہبی میں ہونے والی آئیفا ایوارڈ 2022 کی تقریب میں اداکارہ سارہ علی خان نے میڈیا سے گلوکار کے حوالے سے گفتگو کی۔انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سارہ علی خان کہہ رہی ہیں کہ
”یہ بالکل دل دہلا دینے والا ہے، جو ہوا بہت بُرا ہوا، اس کے علاوہ اور میں کیا کہوں۔“صارفین سارہ علی خان کے اس ردعمل پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ اداکارہ نے جان چھڑانے کے لیے گلوکار موسے والا پر جھوٹا افسوس کیا۔
خیال رہے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان غصے میں آگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے فوٹو گرافر پر برہمی کا اظہار کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ عمارت سے باہر آرہی ہیں اور ان کے استقبال کے لیے کئی فوٹو گرافرز موجود ہیں۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے فوٹو گرافرز کو ہیلو کہا اور ہاتھ ہلایا اسی لمحے جب فوٹو گرافرز نے ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی
تو اس دوران سارہ کو دھکا لگا۔فوٹو گرافرز کی اس حرکت پر سارہ غصے میں نظر آئیں اور مزید تصاویر بنوانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں آپ لوگ پھر دھکا دیتے ہو۔‘اداکارہ جیسے ہی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوئیں تو فوٹو گرافرز آپس میں جھگڑنے لگے کہ انہیں کس نے دھکا دیا۔
واضح رہے کہ سارہ نے اپنی اداکاری کا آغاز آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ 2018 کی رومانوی فلم “کیدارناتھ ” سے کیا تھا۔اگلی فلم میں سارہ ہدایت کار لکشمن اٹیکر اور وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی، اس کے علاوہ وہ وکرانت میسی کے ساتھ “گیس لائٹ” میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔