in

موٹاپے سے پریشان افراد کے لیے سبز مرچ کسی معجزے سے کم نہیں ۔

موٹاپے سے پریشان افراد کے لیے سبز مرچ کسی معجزے سے کم نہیں ۔

ہری مرچ کو عام طور پر انتہائی کم کھایا جاتا ہے ۔ لیکن ہری مرچ کے حیرت انگیز فوائد جان کر یقیناً آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہری مرچ کھانے سے انسان متعدد خطرناک امراض سے بچ سکتا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ ہری مرچ کھانے سے وزن میں بھی نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔ ہری مرچ جلد اور نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتی ہے کیونکہ ان مرچوں میں شامل وٹامنز ہمیں کئی طرح کی بیماریوں اور مختلف طبی مسائل سے بھی بچاتے ہیں ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بڑے سائز کی ہری مرچ 11 فیصد وٹامن اے ، 185 فیصد وٹامن سی اور 4 فی صد آئرن کے اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے ۔ یہ تمام اجزاء صحت کو بہتر بنانے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ ہری مرچ میں موجود یہ تینوں وٹامنز آنکھوں ، جلد ، نظام ہاضمہ اور کولیسٹرول کو کنٹرول

کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور یہ جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم میں موجود براؤن ٹشوز کو بھی ختم کرنے میں انتہائی مدد دیتے ہیں ۔ یہ ٹشوز عام طور پر جسم میں موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔مختلف طبی ریسرچز سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ

ہفتے میں چار سے پانچ بار ہری مرچ کھانے والے افراد میں دل کے امراض کے امکانات بھی انتہائی کم ہوجاتے ہیں جبکہ اس سے کینسر کی مختلف اقسام کی شرح بھی کمی واقع ہوتی ہے ۔ ہری مرچ میں شامل قدرتی اجزا ہمارے میٹابولزم کو مضبوط بناتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ قدرتی اجزاء جسم کو چربی میں بدلنے والے براؤن ٹشوز کو ختم کرنے میں بھی جسم کو مدد فراہم کرتے ہیں ۔ ایک ریسرچ کے مطابق سبز مرچ کھانے سے موٹاپے میں واضح طور پر کمی آ جاتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب چھٹی جماعت میں تھے تو والد کا انتقال ہو گیا، امی نے اکیلے پالا ۔۔ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ کیوں پریشان رہتی ہیں؟ جانیے ان کی زندگی اور فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات

دیکھنا تو دور کی بات انسان پڑھ کر ہی ڈر جائیں، جانیے دنیا کے 10 سب سے مشہور آسیب زدہ مقامات