دیکھنا تو دور کی بات انسان پڑھ کر ہی ڈر جائیں، جانیے دنیا کے 10 سب سے مشہور آسیب زدہ مقامات
دیکھنا تو دور کی بات انسان پڑھ کر ہی ڈر جائیں، جانیے دنیا کے 10 سب سے مشہور آسیب زدہ مقامات
لاہور(ویب ڈیسک) دنیا میں کئی لوگ ایسے ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے کسی نہ کسی موقع پر بھوتوں کو دیکھا ہے، حالانکہ بھوت پریت جیسی کوئی شے وجود نہیں رکھتی۔ لیکن جنات طاور شیاطین کا وجود حقیقی ہے۔ انہی جنات کی وجہ سے وقوع پذیر ہونے والے پراسرار حادثات اور واقعات کو لوگ اکثر بھوت پریت کا کارنامہ قرار دیتے ہیں۔
اللہ کی یہ مخلوقات دنیا میں وجود رکھتی ہیں اور ان کی اپنی بستیاں اور رہائشی مقامات بھی ہیں جہاں وہ بسیرا کرتے ہیں۔ ایسے مقامات کو آسیب زدہ کہا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو دنیا کے 10 خوفناک اور آسیب زدہ مقامات کے بارے میں بتائیں گے۔ امریکی ریاست کے لوزیانا میں ‘دی مرٹلس سینٹ فرانسس وِل’ کو آسب زدہ مانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہاں مبینہ طور پر یہاں 10 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ عمارت کے برآمدے میں اکثر دو بچوں کی روحیں دیکھے جانے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔ سنگاپور کا بشن ایم آر ٹی اسٹیشن بی شیو ٹینگ قبرستان پر قائم ہے۔ 1987 میں جب یہ اسٹیشن کھلا، تب سے یہاں پراسرار واقعات پیش آنے لگے تھے۔ کچھ خواتین نے نادیدہ ہاتھوں سے پکڑے جانے کی بات کی، کچھ نے سر کٹے کو بھی دیکھا۔ سب سے خوفناک واقعہ اس وقت ہوا جب لوگوں نے ٹرین کی چھت پر کسی کے چلنے کی آواز سنی۔
رومانیہ کا لولیا ہاسڈو ہاؤس بھی آسیب زدہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں مشہور ہے کہ لولیا نامی لڑکی کے والد نے بیٹی کی موت کے بعد اس کی یاد میں یہ عمارت تعمیر کرائی تھی۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہاں وہ اپنی بیٹی کی روح سے باتیں کیا کرتے تھے۔ یہ رومانیہ میں سب سے زیادہ آسیب زدہ عمارت قرار دی جاتی ہے۔ جاپان میں ماؤنٹ فیوجی کےفُٹ ہلز میں واقع اوکیگھرا کا یہ جنگل دنیا میں Suicide Forest (خودکشی کا جنگل) کے نام سے مشہور ہے۔ ہر سال یہاں سیکڑوں لوگ خودکشی کے لیے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ خودکشی کرنے والوں کی روحیں یہاں رہتی ہیں۔ فلپائن کے منیلا فلم سینٹر کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ بھی آسیب زدہ ہے۔
فلم سینٹر کی تعمیر کے دوران کئی مزدور جان سے گئے۔ کتے ہیں کہ ان مزدوروں کی روحیں یہاں اب بھی بھٹکتی ہیں۔ فرانس کے “شاتو دے شاتوبراں” محل میں شک کی بنا پر ایک خاتون کو اس کے شوہر نے زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔ اس عورت کی روح یہاں بھٹکتی رہتی ہے اور لوگوں نے اسے کئی بار دیکھنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ برطانیہ کا ارنہم ہال گھوسٹ ہال کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس میں برطانیہ کی پہلی وزیر اعظم کی بہن ڈوروتھی والپول کی روح بھٹکتی ہے۔ ڈوروتھی والپول کو عاشقی کی وجہ سے اس ہال میں قید کیا گیا تھا جہاں ان کی موت ہو گئی تھی۔ آسٹریلیا کے وکٹوریا میں واقع بیچ ورتھ پاگل خانہ 1867 سے 1995 تک ایک مینٹل اسپتال تھا۔
یہاں 1200 مریضوں کے رہنے کا انتظام تھا۔ اس پاگل خانے کی 130 سالہ تاریخ میں یہاں 9000 مریض مر چکے ہیں۔ اور کہا جاتا ہے کہ ان کی روحوں کی وجہ سے لوگ یہاں جانے سے ڈرتے ہیں۔ “گڑیاؤں کا جزیرہ” میکسیکو میں 17 میل کے فاصلے پر واقع ایک منفرد جزیرہ ہے۔ اس جزیرے میں ہزاروں ٹوٹی پھوٹی گڑیا لٹکی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے یہ کافی خوفناک منظر پیش کرتا ہے۔ اس جزیرے پر رات کو کوئی نہیں ٹھہرتا،
یہ ویران ہو جاتا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان گڑیاؤں میں روحیں بسی ہیں، اسی لیے یہاں رات کو عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ بھارتی ریاست راجستھان کے الور ضلع میں واقع بھانگڑھ قلعہ کو بھارت میں سب سے زیادہ آسیب زدہ قلعہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ دن کے وقت یہاں سیاحوں کا ہجوم رہتا ہے لیکن شام ہوتے ہی یہاں خاموشی چھا جاتی ہے۔ یہاں تک کہ حکومت نے بھی رات کے وقت یہاں کسی