in

چھبیس مئی کی رات ایک بجے سے صبح 8 بجے تک 7 گھنٹوں کے دوران کے عمران خان نے کیا دیکھا؟؟

چھبیس مئی کی رات ایک بجے سے صبح 8 بجے تک 7 گھنٹوں کے دوران کے عمران خان نے کیا دیکھا؟؟

پشاور(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیے جانے کے بعد پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر 26 مئی کی رات ایک بجے

سے صبح 8 بجے تک 7 گھنٹوں کے دوران جو دیکھا وہ میں پہلے ہی محسوس کر چکا تھا۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ جب سے بیرونی سازش کے ذریعے ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے اس وقت سے پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ بالآخر ذہنی غلامی کا طوق ہمیشہ کے لیے ٹوٹ گیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق متحدہ اپوزیشن نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف 8 مارچ کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی تھی

لیکن اس پر آئین میں درج مقررہ مدت پر ووٹنگ نہ ہو سکی جس کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی۔ سپریم کورٹ نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی وزیراعظم کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 9 اپریل کو ہر صورت تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا حکم دیا

تاہم ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 9 اپریل کی رات 12 بجے سے کچھ منٹ پہلے ہی استعفیٰ دے دیا جس کے بعد پینل آف چیئر ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کی صدارت کی اور پھر 10 اپریل کو 174 تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 اراکین نے ووٹ دیکر عمران خان کو وزات عظمیٰ کے منصب سے ہٹایا۔

دوسری جانب عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش قرار دیا۔) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے امپورٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیے جانے کے بعد پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر 26 مئی کی رات ایک بجے سے صبح 8 بجے تک 7 گھنٹوں کے دوران جو دیکھا وہ میں پہلے ہی محسوس کر چکا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مجھے بس اور موٹر سائیکل چلانی بھی آتی ہے۔۔ عمران خان کو ساتھ بٹھا کر گاڑی چلانے والی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتائے چند دلچسپ سچ جو شاید ہی آپ کو معلوم ہوں

ہوشیار! گوگل پر یہ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں، ورنہ زندگی بھر پچھتائیں گے