in

دھرمیندر کا اصلی نام دلاور خان اور ہیما مالنی کا عائشہ ہے ۔۔ جانیے اس بھارت جوڑے نے کس وجہ سے اسلام قبول کیا؟

دھرمیندر کا اصلی نام دلاور خان اور ہیما مالنی کا عائشہ ہے ۔۔ جانیے اس بھارت جوڑے نے کس وجہ سے اسلام قبول کیا؟

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں مشہور شخصیات سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہیں، ان مشہور شخصیات کے بارے میں لوگ جان کر حیران رہ جاتے ہیں۔

مشہور بھارتی اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی بالی ووڈ کے ان چند جوڑوں میں شامل ہیں جن کی محبت کی کہانی شادی کے بندھن میں آ کر بندھ چکی تھی۔ لیکن اس شادی کے ہونے اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کے حوالے سے ان دونوں کو کیا کچھ کرنا پڑا یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ماضی کے مشہور اداکار ایک دوسرے کو بے حد چاہتے تھے مگر کچھ ایسی وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے کے قریب نہیں آ پا رہے تھے جو کہ ان دونوں کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی تھی۔

دراصل دھرمیندر ہیمالنی سے ملنے سے پہلے ہی شادی شدہ تھے، پہلی بیوی نے دھرمیندر کے دو بیٹے ہیں، سنی دیول اور بوبی دیول۔ لیکن ہیما مالنی کو دل دے بیٹھے تھے۔

دوسری جانب ہیما مالنی بھی کئی مشہور اداکاروں کے پروپوزل ٹھکرا چکی تھیں۔ ویسے تو دونوں نئی زندگی کے لیے تیار تھے مگر اس راہ کے درمیان ایک اہم مسئلہ درپیش تھا اور وہ تھا ہندو میریج ایکٹ، جس کے تحت آپ اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیے بغیر دوسری سے شادی نہیں کر سکتے۔

یہی وجہ تھی کہ 1979 میں دھرمیندر نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا، محض شادی کے لیے دھرمیندر نے اسلام قبول کیا۔ اپنا نام بھی دھرمیندر سے دلاور خان کیول کرشن رکھا، دوسری جانب ہیما مالنی نے بھی اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ بی رکھا۔

اس طرح دونوں کی شادی 1980 میں انجام پائی۔ اگرچہ دونوں نے اسلام قبول کیا مگر پریکٹسنگ مسلم نہیں ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قبر کے پتھر اتنے سخت تھے کہ 12 گھنٹے اسے بنانے میں لگے ۔۔ پاکستان کی مشہور شخصیات، جن کے جنازوں پر عوام بھی رو رہی تھی

جنرل ضیاء الحق جب آرمی چیف تھے وہ ایک پاگل خانے کے دورے پر گئے۔ ایک پاگل سے ہاتھ ملاتے ہوئے اس سے کہنے لگے ’’میں صدر پاکستان ہوں‘‘۔ جواب میں پاگل کیا بولا۔۔۔؟؟ ایک دلچسپ تحریر