in

باپ آئی سی یو میں تھا تو بیٹے کی شادی میں شرکت کی خواہش کیسے پوری ہوئی؟ باپ بیٹے کی محبت کا انوکھا واقعہ جو اسپتال میں پیش آیا

باپ آئی سی یو میں تھا تو بیٹے کی شادی میں شرکت کی خواہش کیسے پوری ہوئی؟ باپ بیٹے کی محبت کا انوکھا واقعہ جو اسپتال میں پیش آیا

اولاد کی شادی اپنی آنکھوں سے ہوتا دیکھنا ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے لیکن اگر والدین بیمار ہوں تو کبھی کبھی وہ اس خوشی کے موقع پر شریک نہیں ہوپاتے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر آئی سی یو میں ایڈمٹ شدید بیمار جوزف میروٹا کے ساتھ ایسا نہیں ہوا اور انھوں آئی میں ہونے اور آکسیجن ماسک لگا ہونے کے باوجود اپنے بیٹے ڈیرک کی شادی میں شرکت کی۔

میری شادی میں والد کی شرکت ضروری تھی

ڈیرک میروٹا کہتے ہیں کہ ان کے والد کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ بھی ان کی شادی میں شرکت کریں “میرے والد کا میری شادی میں شرکت کرنا ہمارے پورے خاندان کے لئے اہمیت رکھتا تھا“

اسپتال والوں نے جوزف کی خواہش کیسے پوری کی؟

جب اسپتال کو جوزف اور ڈیرک کی اس خواہش کا علم ہوا تو اسے پورا کرنے کے لئے انھوں نے آئی سی یو میں ہی زبردست تقریب کا اتمام کیا

جس میں کیک، میوزک، غباروں اور پھولوں سے خوبصورت سجاوٹ اور فوٹوگرافی کا اہتمام بھی شامل تھا۔ ان تمام چیزوں ک درمیان ڈیرک اور ان کی منگیتر کیلیا لاؤٹنر کی شادی خوشگوار انداز میں ہوئی جس میں آکسیجن ماسل لگائے جوزف بھی شریک تھے۔

بیمار جوزف نے کیا کہا؟

جوزف کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال والوں کے بہت شکر گزار ہیں۔ یہ اہتمام ان کی زندگی کا اب تک کا سب سے بہترین تحفہ ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مجھے اشفاق صاحب کے قدموں میں دفن کرنا۔۔ بانو قدسیہ اور اشفاق احمد کی محبت کو موت بھی شکست نہ دے سکی

یہ انتقال کر گئے تھے لیکن جنازے پر ان کے ہونٹ ہلنے لگے ۔۔ دنیا میں موجود یہ نیک لوگ کیا واقعی مردہ حالت میں اللہ کا ذکر کر رہے تھے؟