in

101بار پڑھیں سجدے سے سر اُٹھاتے ہی ہر حاجت پوری

101بار پڑھیں سجدے سے سر اُٹھاتے ہی ہر حاجت پوری

آپ کسی بھی مقصد میں کامیابی چاہتے ہیں اب مقصد ہوں یا مقاصد ہو ں ۔کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے اس وظیفہ کو کرسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس وظیفہ کی بہت زیادہ برکات ہیں۔آپ چاہتے ہیں کہ میری حاجا ت پوری ہوجائیں۔جب بھی آپ نے یہ وظیفہ یقین کامل کیساتھ کرنا ہے ۔

وظیفہ کے بارے میں اگرانسان کے دل میں یہ کھٹکا آجاتا ہے کہ یہ وظیفہ اثر کرے گا یا نہیں تو پھر ہم اس وظیفہ کی برکات کو حاصل نہیں کرسکتے ۔اسی طرح ہم چاہتے ہیں کہ اس وظیفہ کی زیادہ سے زیادہ برکات ملیں تو نماز کی پابندی کرنی ہے قرآن پاک کی تلاوت کرنی اور برائیوں سے اپنے آپ کوبچانا ہے۔

چند ہی دنوں میں ہمارے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔ ہر قسم کی پریشانیوں اور مقصد کے حصول کیلئے سجدے میں جاکر صرف اور صرف 101مرتبہ اللہ تعالیٰ کاپیارے نام کو پڑھ لینا ہے ۔جب ہم نے سجدے میں سر رکھ اس اسم مبارکہ یا غفورُ کو پڑھنا ہے تو اول وآخر کم از کم تین تین مرتبہ درود ابراہیمی بھی لازمی پڑھنا ہے ۔

یہ پانچ منٹ کا وظیفہ کرنا ہے ہمیں تمام مقاصد میں کامیابی حاصل ہوگی تمام حاجتیں پوری ہوں گی۔اگر آپ کو خاص وقت نہ بتایا جائے تو آپ اس وظیفہ کو کسی بھی ٹائم کرسکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ جو نا صرف یہ کہ ہمارا خالق ہے بلکہ ہمارا پالنہار بھی ہے اور ہم پرسب سے بڑھ کر رحمٰن و رحیم مہربان بھی ہے، وہ ہم سے بڑی محبّت فرماتا ہے وہ چاہتا ہے کہ ہماری دنیا و آخرت سنور جائے ، ہم اچھے کام کریں اور ہمارے ہر اچھے کام میں خوب خیر و برکت ہو جس سے ہمیں بھی فائدہ ہو اور دوسروں کو بھی ، اسی مقصد کے حصول کے لیے اُس نے ہمیں بہت سے احکامات دیے ۔

اُنہی احکامات میں سے ایک اہم حکم اُس نے ہمیں یہ دیا کہ ہم اپنے ہر اچھے کام کو ’’ اللہ ‘‘ کے مُقدّس و بابرکت نام سے شروع کریں ۔ کیونکہ ذات باری تعالیٰ بڑی مقدس اور بڑا با برکت ہے، فرمانِ الٰہی ہے:[ اَللّٰهُ الَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّالسَّمَاۗءَ بِنَاۗءً وَّصَوَّرَكُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُمْ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ ۭ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ ښ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ رَبُّ الْعٰلَمِيْنَ](سورۃالمؤمن:64’’ اللہ تو وہ ہے جس نے تمھارے لیے زمین کو رہنے کی جگہ اور آسمان کو چھت بنایا اور تمہاری صورت بنائی تو بہترین صورتیں بنائیں اور تمہیں پاکیزہ چیزوں سے رزق دیا، یہ ہے اللہ ،تمہارا رب، سو اللہ بہت برکت والا ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چند دلچسپ واقعات

حضرت محمدﷺ کا معجزہ