in

ان کا یہ روپ تو پہلی مرتبہ دیکھا ہے ۔۔ 7 اداکار جن کو دیکھنے کے لیے لوگ بے تاب رہتے ہیں تو وہیں یہ میک اپ کے بغیر کیسے نظر آتے ہیں؟

ان کا یہ روپ تو پہلی مرتبہ دیکھا ہے ۔۔ 7 اداکار جن کو دیکھنے کے لیے لوگ بے تاب رہتے ہیں تو وہیں یہ میک اپ کے بغیر کیسے نظر آتے ہیں؟

دنیا بھر میں لوگ ڈرامے فلمیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں اور ان کے چمکتے دھمکتے چہروں کے دیوانے ہو جاتے ہیں مگر لوگ یہ نہیں جانتے کہ یہ سب میک اپ کا کمال ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکے سامنے ایسے ستاروں کی ایسی تصاویر لیکر پیش ہوئے ہیں جنہں دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں رہے گا کہ اصل میں یہ ایسے دکھتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

رانی مکھرجی:

رانی مکھر جی بھارتی فلموں کی انتہائی مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے تقریبا ََ 15 سے 20 سال فلمی دنیا پر راج کیا۔ ان کی اس وائرل تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں ان کے آنکھوں کے گرد حلقے موجود ہیں، چہرے کا رنگ بھی گورا ہونے کی بجائے کافی سانولا لگ رہا ہے ۔ لیکن اگر آپ کو یاد ہو تو ان کو فلموں میں اکثر شوخ و چنچل بنایا جاتا تھا لیکن اب اس تصویر میں ایسی بالکل نہیں لگ رہی۔

دیپیکا پڈوکون:

دیپیکا پڈوکون کو نہیں جانتا، یہ آج کل کی سب سے خوبصورت اداکارہ مانی جاتی ہیں مگر ایسا ہے نہیں۔ کیونکہ ان کا چہرہ جیسا نظر آتا ہے اس میں میک اپ کا ہی کمال لگتا ہے۔ تصویر کو بغور دیکھا جائے تو ان کے چہرے کی رنگت اور نین نقش بالکل بدلے ہوئے لگتے ہیں یہی نہیں انہیں نظر کا چشمہ بھی لگائے اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کاجل:

سپر اسٹار اجے کی بیوی کاجل جو خود بھی ایک بہترین اداکارہ ہیں مگر یہ بھی حقیقت میں ایسی نہیں جتنا حسین فلموں میں دکھایا جاتا ہے، جب یہ فلمی دنیا میں آئیں تو اس وقت کی کئی ایک فلموں میں ان کی رنگت سانولی نظر آتی تھی مگر اب دور جدید کے ساتھ ساتھ ان کےچہرے اور رنگت میں کافی فرق آیا ہے۔ ان کی کچھ نہ دیکھی گئی تصاویر ملحاظہ کیجئے۔

ایشوریا رائے بچن:

آج کل تو ایشوریا اتنا زیادہ فلموں میں نظرت نہیں آتیں مگر یہ وہ اداکارہ ہیں جو کئی بار میک اپ کے بغیر دنیا کے سامنے آئیں ہیں اور اس بات میں بالکل انہیں کو ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی۔

پاکستان بھارت سمیت کئی ایک دیگر ممالک میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور ایشوریا بچن کی آنکھوں کے گرد حلقے موجود ہیں اور نکی رنگت بھی اتنی گوری نہیں جتنی فلموں میں دیکھائی جاتی ہے۔

شاہ رخ خان :

دنیا میں کنگ خان کے نام سے پہچانے جانے والے شاہ رخ خان کی اگر ہم فلموں سے ہٹ کر تصاویر دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے چہرے کے خدوخال اور رنگت اس طرح نہیں جس طرح ہمیں دکھایا جاتا ہے ۔

گووندا:

اداکار گووندا کے ڈانس اور اداکاری کے تو سب ہی دیوانے ہیں مگر انتہائی کم لوگ جانتے ہیں کہ فلمی دور سے ہی ان کے بال جڑھنے لگ گئے تھے جن کا اندازہ ان کی فلموں سے ہوتا تھا۔ ان کی بھی رنگت اس قدر گوری نہیں۔ اس انڈسٹری میں مرد اداکار بھی میک اپ کا خوب سہارا لیتے ہیں ۔ یہی نہیں جہاں تک بات ان کے بالوں کی ہے تو اب معلوم ہوتا ہے کہ جیسے انہوں نے ٹرانسپلانٹ کروائے ہوں۔

تبو:

بھارتی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ تبو نے کئی ایک ہٹ فلمیں آج تک دیں ہیں مگر یہ بھی اس قدر خوبصورت اصل زندگی میں نظر نہیں آتی جتنا بڑے پردے پر نظر آیا کرتی تھیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل،مسلسل6دن بارشیں ہی بارشیں ،محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کردی

موت کے کنویں میں موٹرسائیکل چلانے والا بازیگر خود موت کے منہ میں جا پہنچا