اسلام آباد کی فیصل مسجد کے بعد سعودی عرب کے تعاون سے پاکستان کے 2 شہروں میں خوبصورت مساجد کی تعمیر مکمل
کراچی (یب ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان کے عوام کو نو تعمیرشدہ دو خوب صورت مساجد تحفے میں دی ہیں۔ سعودی حکومت کی مالی
اعانت سے یہ دونوں مساجد حال ہی میں مانسہرہ اور مظفرآباد میں تعمیر کی گئی ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں تعمیرکردہ جامع مسجد کو سعودی عرب کے بانی
مرحوم شاہ عبدالعزیزآل سعود کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ شاہ عبدالعزیز نامی اس جامع مسجد میں بیک وقت دس ہزارعبادت گزاروں کے
نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ اسی طرح سعودی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر کے صدرمقام مظفرآباد میں جامع مسجد شاہ فہد بن عبدالعزیز
تعمیر کی ہے۔ اس میں بیک وقت 6 ہزار نمازیوں کی عبادت کی گنجائش ہے۔ ان دونوں مساجد کے فنِ تعمیر میں بہ طورخاص مکہ مکرمہ میں
مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشے اور دل کش ڈیزائن کوپیش نظررکھا گیا ہے ۔