in

دوسری شادی کو 10 سال ہوگئے، اس عمر میں شادی کرنا آسان نہیں تھا بیٹی کا سسرال ۔۔ عتیقہ اوڈھو نے شادی سے متعلق انکشاف کردیا

دوسری شادی کو 10 سال ہوگئے، اس عمر میں شادی کرنا آسان نہیں تھا بیٹی کا سسرال ۔۔ عتیقہ اوڈھو نے شادی سے متعلق انکشاف کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عتیقہ اوڈھو جنہوں نے ماضی میں کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہمیشہ سے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہیں۔

چاہے وہ کسی پروگرام کی میزبانی کریں یا کسی شو میں مہمان خصوصی مدعو ہوں، لوگ ان کی باتوں کو سننا اور انہیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ کی نجی زندگی سے متعلق جاننے کے لیے بھی لوگ خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بی بی سی اردو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی پچھلی شادی اور موجودہ کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور ثمر علی خان کی شادی کو دس سال ہونے والے ہیں۔ جب عتیقہ اوڈھو کی تیسری شادی ہو رہی تھی تب ان کی گود میں ان کا نواسہ بیٹھا ہوا تھا جبکہ شادی سے قبل دونوں کے بچوں کو ان کی شادی سے مسئلہ تھا۔

ثمر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں، دونوں جوڑے کی شادی کو جون میں دس سال ہوجائیں گے۔ ان کے موجودہ شوہر ان کے نہ صرف دوست تھے بلکہ انھوں نے کافی سوشل ورک ساتھ کیا۔

شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا میری بڑی شادی شدہ بیٹی نے کہا کہ میں اپنے سسرال والوں کو کیا کہوں گی؟ تو میں نے اس سے کہا کہ آپ اُن سے کہو کے آپ کی امّی حلال کام کرنے جا رہی ہے حرام کام نہیں کر رہی تو اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔

خود شادی کی پیش کش کی

ثمر علی خان کا کہنا تھا ایک کشش ہوتی ہے اور ایک محبت ہوتی ہے، لیکن احترام بھی ہوتا ہے۔ میں عتیقہ کا دل سے احترام کرتا ہوں۔ یہ ویسی ہی ہیں جیسی میں انہی سمجھ رہا تھا

عتیقہ اوڈھو نے اس شادی کے لیے اپنے شوہر کو خود پیش کش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا مجھے لگتا ہے کہ اگر عورت کو کوئی فیصلہ کرنا ہے، وہ کچھ کرنا چاہتی ہے تو وہ خود کیوں نہیں کہہ سکتی؟‘

میں نے انہیں ایک دن بٹھایا کافی پلائی اور کہا مجھے لگتا ہے ہمیں شادی کر لینی چاہیے۔ مجھے بحثیت عورت فخر ہے کہ مجھے میں اتنی ہمت تھی کہ انہیں پرپوز کیا۔

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ایک عورت کو یہ حق ہونا چاہیے کہ اگر اسے لگتا ہے کہ اس کی زندگی کے لیے کوئی چیز اچھی ہے تو وہ اس کے لیے فیصلہ کر سکے۔

*بچوں پر شادی کا کیا اثر ہوا؟

عتیقہ اوڈھو کے شوہر ثمر علی خان کا کہنا تھا ایسے فیصلوں کا اثر بچوں پر ہوتا ہے کیونکہ باپ باپ ہی رہے گا اور ماں ماں رہے گی یہ حقیقت بدل نہیں سکتی لیکن ان کا دل ٹوٹتا ضرور ہے۔

بچوں کے لیے یہ بہت زیادہ درد ناک قصہ ہوتا ہے۔ میری بچے ٹھیک ہیں، انھوں نے اسے قبول کر لیا ہے لیکن یہ سو فیصد نہیں ہے۔ عتیقہ کو مجھے خوش کرنا آتا ہے میں بھی ان کے لیے پھول لے آتا ہوں۔

مزید اداکارہ عتیقہ اوڈھو اور ان کے شوہر ثمر علی خان نے کیا باتیں کیں دیکھیئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئین کیساتھ تماشہ!!! اسٹیبلشمنٹ اندر سے تقسیم ہو چکی۔۔۔ آئندہ سیاست میں کیا ہونے جا رہا ہے؟؟ نیا پینڈورا باکس کھل گیا

شہباز شریف کو مبارکباد دینا مہنگا پڑ گیا۔۔ شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے شاہد آفریدی کی ویڈیو وائرل