اس عورت کی عمر 18 نہیں بلکہ 55 سال ہے۔ پاکستان میں واقع دنیا کا منفرد ترین علاقہ جہاں خواتین ہمیشہ جوان رہتی ہیں 60سالہ عورت بھی 18 سالہ لڑکی لگتی ہے جوانی کا راز جانیں
ہر خاتون خود کو لڑکی کہلانا پسند کرتی ہے بلاشبہ خواتین اپنی عمر اور خوبصورتی کے بارے میں حساس ہوتی ہیں۔ قطع نظر اس کے کہ ان کی عمر ان کے چہرے سے ظاہر ہو جاتی ہے، وہ ہمیشہ نوجوان نظر آنے کی خواہشمند ہوتی ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے خواتین
ہر قسم کی بیوٹی ٹپس اور ٹرکس پر عمل کرتی ہیں پھر چاہے وہ سائنسی تکنیک ہو یا کوئی فطری طریقہ۔ اپنی عمر سے کم نظر آنے کے لیے ٹوٹکے آزمانے کے باوجود جلد یا بدیر عمر کے ڈھلنے کے اثرات خواتین کے چہرے پر نظر آ ہی جاتے ہیں۔
لیکن کیا آپ نے کبھی کسی ایسی جگہ کے بارے میں سوچا جہاں خواتین ہمیشہ نوجوان نظر آتی ہیں؟ گرچہ ایسی کسی جگہ کا تصور کرنا محال ہے لیکن زمین پر ایک ایسی جگہ واقعی موجود ہے جہاں ناقابل یقین حد تک خوبصورت اور کم عمر نظر آنے والی خواتین موجود ہیں۔یہ جگہ
کہیں اور نہیں بلکہ اپنے پیارے وطن پاکستان میں ہی ہے جہاں 60 سالہ خاتون بھی 20 سال کی لڑکی نظر آتی ہے۔یہاں ماں اور بیٹی کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔پاکستان کے حسین ترین علاقوں میں سے ایک وادی ہنزہ میں خواتین اپنی اصل عمر سے بہت زیادہ کم عمر نظر آتی ہیں۔اس جگہ کی ایک دوسری خصوصیت جو یہاں
کی خواتین کو باقی دنیا کی خواتین سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہاں خواتین اتنی نوجوان ہیں کہ 65 سال کی عمر میں بھی بچے پیدا کر سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ اس عمر میں اولاد پیدا کرنے کی وجہ سے ان کی صحت کو کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔87ہزار آبادی کے اس علاقے میں لوگوں کی عمریں بھی کافی طویل ہوتی ہیں۔وادی ہنزہ
میں مبینہ طور پر 120 سال کی عمر کے لوگ بھی رہتے ہیں، حیرت انگیز طور پر ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے۔وادی ہنزہ کے لوگوں کی صحت اور حسن کا راز ان کا طرز زندگی اور خوراک ہے۔ وہ پہاڑوں کا خالص پانی پیتے ہیں اور سادہ خوراک کھاتے ہیں اور روزہ مرہ کے کاموں کی وجہ سے زیادہ چلتے ہیں۔بادام اور خوبانی بھی بہت زیادہ کھاتے ہیں۔