in

عامر خان کو زندگی کا بہترین تحفہ کس سابقہ اہلیہ نے دیا ؟ سپر اسٹار نے بتا دیا

عامر خان کو زندگی کا بہترین تحفہ کس سابقہ اہلیہ نے دیا ؟ سپر اسٹار نے بتا دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 14 مارچ اپنی سالگرہ کے موقع پربتایاکہ انہیں زندگی کا بہترین تحفہ کس سابقہ اہلیہ نے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق

سپر اسٹارعامر خان نے حال ہی میں میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی سابقہ دوسری اہلیہ کرن راؤنے اُنہیں زندگی میں سب سے بہترین تحفہ دو تین دن پہلے ہی دیا ہے۔

عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے سابقہ اہلیہ کرن سے پوچھا کہ ان کے اندر ایسی کون سی خامیاں ہیں جنہیں وہ دور کرسکتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ کرن نے اُنہیں ان چیزوں کے بارے میں بہت اچھے طریقے سے سمجھایا

جنہیں وہ بہتر کرسکتے ہیں۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نےمزید کہا کہ دراصل یہ سوال پوچھنے کا مقصد یہ جانناتھا کہ ایک دوسرا انسان جو بھی ان کے قریب ہو، اُنہیں کیسے دیکھتا ہے اور آپ میں کیا

بہتری دیکھنا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے بتایاکہ ان کے خیال میں یہ سب سے بہترین تحفہ ہے جو اُنہیں کرن نے دیا ہے۔ کرن راؤ سے عامر خان کی طلاق کی وجہ ؟ سپر اسٹارعامر خان نے حال ہی میں میڈیا کو دیئے

ایک انٹرویو میں بتایا کہ دوسری اہلیہ کرن راؤکے ساتھ شادی ختم ہونے کی وجہ کچھ مسائل تھے۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی دونوں بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کو اپنا کیرئیر بنانے کی وجہ سے وقت نہیں دے پائے، اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نہ نبھانے پر انہیں افسوس ہے۔

سپراسٹار عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نہ کرن راؤ کی موجودگی میں اور نہ ہی ان کے جانے کے بعد میری زندگی میں کوئی دوسری خاتون ہیں۔ عامرخان کی طلاق کی وجہ کون سی اداکارہ ؟ گزشتہ سال جولائی میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان میں شادی کے 15 سال بعد طلاق کا اعلان کیا تھا۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طلاق کی وجہ بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا۔ واضح رہےکہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم ’دنگل‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔ دونوں کی جانب سے ’دنگل‘ میں ایک ساتھ کام کیے جانے کے بعد 2017 میں افواہیں آنا شروع ہوئیں کہ فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کے درمیان گہری دوستی قائم ہو گئی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دوران پرواز مرنے والے مسافر کی لاش کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

عمران خان کو ضرور ہٹائیے مگر۔۔۔۔سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا فکر انگیز کالم جسے پڑھ کر ہر پاکستانی سوچنے پر مجبور ہو جائے