in

بھارت کی معروف 26 سالہ اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

بھارت کی معروف 26 سالہ اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں تامل انڈسٹری کی مشہوراداکارہ ڈولی ڈی کروزعرف گائتری ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی 26 سالہ مشہوراداکارہ گائتری جن کا اصل نام ڈولی ڈی کروزتھا کارحادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

ڈولی ڈی کروز بھارتی شہرحیدرآباد میں ہولی منانے کے بعد دوست کے ساتھ گھرواپس جارہی تھیں

کہ ان کی گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہوکرفٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی۔ حادثے میں ڈولی کی 38 سالہ دوست بھی ہلاک ہوگئیں۔

اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل ’جلسا رائیڈو‘ اور انسٹاگرام پر پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

انہوں نے ویب سیریز ’میڈم سر میڈم انتھے‘ میں بھی جلوہ گر ہو کر شہرت حاصل کی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’اللہ اکبر ۔۔ بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے ‘‘ ایک شخص کو 50 ہزار روپے قرض دینے سے پہلے اس سے تین روپے مانگے

کنوارے لڑکا اور لڑکی پہ کس حالت میں غسل واجب ہو جا تا ہے ؟