in

ریپ کے الزام میں گرفتارشخص6ماہ تک عورتوں کاکون ساکام کرے گا؟انوکھی سزادیدی گئی

ریپ کے الزام میں گرفتارشخص6ماہ تک عورتوں کاکون ساکام کرے گا؟انوکھی سزادیدی گئی

نئی دہلی: بھارت میں ریپ کی کوشش کے الزام میں گرفتار شخص کو عدالت نے 6 ماہ تک اپنے گاوں کی تمام خواتین کے کپڑے دھونے اور استری کرنے کی شرط پر ضمانت پر رہا کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنائے گئے فیصلے میں 20 سالہ للن کمار کو ریاست بہار کے گاوں ماجوڑ میں 6 ماہ تک خود سے ڈیٹرجنٹ اور دیگر اشیا خرید کر تقریباً 2 ہزار خواتین کے کپڑے دھونے کے ساتھ ساتھ استری بھی کر کے دینے ہوں گے۔بہار کے مدھوبنی ضلع کے ایک پولیس افسر سنتوش کمار سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمار لانڈری کا کام کرتا ہے اور رواں سال اپریل میں اسےریپ کی کوشش سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔مقدمے کی سماعت کے لیے کوئی اگلی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

گاوں کی کونسل کی سربراہ نسیمہ خاتون نے بتایا کہ گاوں کی تمام خواتین عدالتی فیصلے سے خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ہے اور اس سے خواتین کے احترام میں اضافہ ہوگا اور وقار کے تحفظ میں مدد ملے گی۔گاو¿ں کی خواتین نے کہا کہ اس حکم نے خواتین کے خلاف جرائم کو سماج میں بحث کا موضوع بنایا اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ایک اور خاتون انجم پروین نے کہا کہ یہ ایک قابل ذکر قدم اور ایک مختلف قسم کی سزا ہے جو معاشرے کو پیغام دیتی ہے۔نئی دہلی میں 2012 میں ہونے والے بھیانک گینگ ریپ کے بعد بھارت کے ریپ کے قوانین کو تبدیل کیا گیا تھا لیکن جرائم کی تعداد میں اس کے باوجود بدستور اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور 2020 میں 28 ہزار سے زائد ریپ کے کیسز رپورٹ ہوئے۔پولیس پر عرصہ دراز سے الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ پرتشدد جرائم کو روکنے کے لیے اقدامات نہیں کررہی اور ریپ کے مقدمات عدالت میں لانے میں ناکام رہی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ عظیم پاکستانی صدر جس نے اپنی گاڑی رکوا کر راستے میں گزرتے ہوئے جنازے کو کندھا دیا تھا

30 ہزار سے زائد افراد کو مشرف با اسلام کرنے والے شیخ محمد ڈیلا بینیالی وفات پا گئے ، انتقال کے وقت لوگوںنے چہرے پر کیا کیا معجزاتی چیز دیکھی ؟