in

ایک بد و رسول اللہ ﷺ کے دربار میں حاضر ہوا۔۔۔۔؟؟؟

ایک بد و رسول اللہ ﷺ کے دربار میں حاضر ہوا۔۔۔۔؟؟؟

ایک بد و رسول اللہ ﷺ کے دربار میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسو ل اللہ ﷺ میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں؟ فرمایا: ہاں کہو! اس بدو نے عرض کیا: کہ یا رسول اللہ ﷺ میں امیر بننا چاہتا ہوں ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قناعت اختیار کرو امیر ہوجاؤ گے ۔

عرض کیا: میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں؟ فرمایا: تقویٰ اختیار کرو عالم بن جاؤ گے۔ عرض کیا: عزت والا بننا چاہتا ہوں؟ فرمایا: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانے بند کردو۔ باعزت ہو جاؤ گے۔ عرض کیا: اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں؟ فرمایا: لوگوں کو نفع پہنچاؤ۔ عرض کیا: عادل بننا چاہتا ہوں؟

فرمایا:جسے اپنے لیے اچھا سمجھو۔ وہی دوسروں کےلیے پسند کرو۔ عرض کیا: طاقت ور بننا چاہتا ہوں؟ فرمایا:اللہ پر توکل کرو۔ عرض کیا: اللہ کے دربار میں خاص درجہ چاہتا ہوں؟ فرمایا: کثرت سے اللہ کا ذکر کرو۔ عرض کیا: رزق کی فروانی چاہتا ہوں؟ فرمایا: ہمیشہ باوضو رہو۔ عرض کیا: دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں؟ فرمایا: حرام نہ کھاؤ۔ عرض کیا: ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں؟ فرمایا: اخلاق اچھے کرلو۔ عرض کیا :

بروز قیامت اللہ سے گناہوں سے پاک ہوکر ملنا چاہتا ہوں؟ فرمایا: جنابت کے فوراً بعد غسل کیا کرو۔ عرض کیا: گناہوں میں کمی چاہتا ہوں ؟ فرمایا: کثرت سے استغفار کیاکرو۔ عرض کیا: قیامت کے روز نور میں اٹھنا چاہتا ہوں ؟ فرمایا: ظلم کرنا چھوڑ دو۔ عرض کیا: چاہتا ہوں اللہ مجھ پر رحم کرے ؟ فرمایا: اللہ کے بندوں پررحم کرو۔ عرض کیا: چاہتا ہوں اللہ میری پردو پوشی کرے؟

فرمایا: لوگوں کی پردو پوشی کرو۔ عرض کیا: رسوائی سے بچنا چاہتاہوں؟ فرمایا: زنا سے بچو۔ عرض کیا: چاہتا ہوں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا محبوب بن جاؤں ؟ فرمایا: جو اللہ اور اس کے رسول اللہﷺ کو محبوب ہوں انہیں اپنا محبوب بنالو۔

عرض کیا: اللہ کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں؟ فرمایا: فرائض کا اہتمام کرو۔ عرض کیا:احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں ؟ فرمایا: اللہ کی یو ں بندگی کر و جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو یا جیسے وہ تمہیں دیکھ رہا ہو۔ عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ : کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کردے گی؟

فرمایا: دنیا کی مصیبتوں پر صبر کرو۔ عرض کیا: اللہ کے غصے کوکیا چیز سرد کرتی ہے؟ فرمایا: چپکے چپکے صدقہ اور صلہ رحمی ۔ عرض کیا: سب سے بڑی برائی کیا ہے؟ فرمایا: بد اخلاقی اور بخل ۔ عرض کیا : سب سے بڑی اچھائی کیا ہے فرمایا:

اچھے اخلاق، تواضع اور صبر۔ عرض کیا: اللہ کے غصے سےبچنا چاہتا ہوں؟ فرمایا: لوگوں پر غصے کرنا چھو ڑ دے ۔ دربار میں اس وقت حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے یہ حدیث مبارکہ تحریر کرکے اپنے پاس رکھ لی ۔ (ابن ماجہ)

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیروں کے تلوے جلنا اور ٹانگوں کا درد ٹھیک کرنے کا نایاب نسخہ، 5روپے میں سارا درد منٹوں میں غائب

عوام کیلئے خوشخبری ! وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے کمی کا اعلان کر دیا