in

عوام کیلئے خوشخبری ! وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے کمی کا اعلان کر دیا

عوام کیلئے خوشخبری ! وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرو ل اور ڈیزل 10روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا ہے ، اگلے بجٹ تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں جائیںگی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔ اگر حکومت سبسڈی نہ دے تو پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر ہو۔انہوں نے کہا کہ آج میں قوم کو خوشخبری دے رہا ہوں

کہ بجائے قیمت بڑھانے کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10، 10 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کے خطاب سے قبل اعلان کردیا۔روزنامہ 92میں شائع رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کااعلان کرینگے ، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5روپے کمی کی جائیگی،بی اے پاس بے روزگارنوجوانوں کو10ہزاروپے ماہانہ وظیفہ دیاجائیگا،

پٹرول کی قیمت میں اب اضافہ نہیں ہوگا،حکومت سبسڈی دے گی،عالمی منڈی میں قیمت گرنے سے پٹرول کی قیمت مزیدگرے گی۔علاوہ ازیں پرویز خٹک نے نوشہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی چور بھی شور مچا رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے۔

یہ عالمی مسئلہ ہے کورونا کے باعث پوری دنیا ڈیڑھ سال تک لاک ڈاؤن سے دوچار رہی ،جب دنیا کھل گئی تو دنیا بھر میں رسدکم اور مانگ زیادہ بڑھ گئی جس کے باعث مہنگائی آگئی، پٹرول کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوگیا ۔

انہوں نے کہا چالیس سال سے ملک کو لوٹنے والے عمران خان کو نا لائق کہہ رہے ہیں، یہ چور بھی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں، ان کرسی چوروں نے آ ئی ایم ایف سے اربوں کھربوں ڈالر کے قرضے لئے ،

ان چوروں کے سود اور قرضوں کی قسطیں ہم ادا کر رہے ہیں، ان چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہونگی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک بد و رسول اللہ ﷺ کے دربار میں حاضر ہوا۔۔۔۔؟؟؟

معروف اداکار حادثے میں انتقال کر گئے،پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا