جلد نکھارے اور وزن بھی گھٹائے۔۔۔ ایک پپیتا روزانہ کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟
قدرت نے انسان کو بے شار نعمتیں عطا کی ہیں اور اس کی عطا کی ہوئی ہر نعمت میں انسان کے لئے بے شمار فوائد چھپے پیں، ایسی ہی ایک نعمت ہے ایک ایسا پھل جو غذائیت سے بھرپور ہے
اور اس کو استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد ہیں۔ہم بات کر رہے ہیں پپیتے کی، ماہرین کے مطابق ایک پپیتے میں 3 گرام فائبر، 15 گرام کاربس، ایک گرام پروٹین، 157 فیصد وٹامن سی، 33 فیصد وٹامن اے، 14 فیصد وٹامن بی 9
اور 11 فیصد پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔پپیتا نہ صِرف جلد کے امراضکے لئے مفید ہے بلکہ یہ نظام ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے کے لئے بہت فائدے مند ہے، یہ قبض کو ختم کرتا ہے اور پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ آپ کے دل کی حفاظت بھی کر سکتے ہیں۔•
پپیتا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، یہ ذیابطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لئے بہترین غذا ہے، پپیتا بیٹا کیروٹین سے بھرپُور پھل ہے جو نظام تنفس کو تقویت دیتا ہے اور سانس کی نالیوں کی بندش کو ختم کرتا ہے۔یہی نہیں بلکہ پپیتے میں وٹامن سی اور لائکوپین بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے
جو کہ جِلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر پپیتا کا استعمال کیا جائے تو ایکنی، جُھریاں اور جِلد کے دیگر مسائل با آسانی حل ہو سکتے ہیں۔• یہ ایک ایک پھل ہے جو اپنے اندر ہزاروں فوائد رکھتا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ صحت اور خوبصورتی کے لئے قدرتی ٹانک ہے تو غلط نہ ہوگا،
پپیتے میں شامل وٹامن اے اور سی بالوں کو گرنے سے بچاتے اور بالوں کو لمبا کرتے ہیں۔