in

پاکستان کا انوکھا گاؤں! سگریٹ اور نہ ہی جرائم، خواندگی کی شرح 95فیصد،ایم اے پاس امام مسجدنے گاؤں کا نظام بدل دیا

پاکستان کا انوکھا گاؤں! سگریٹ اور نہ ہی جرائم، خواندگی کی شرح 95فیصد،ایم اے پاس امام مسجدنے گاؤں کا نظام بدل دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ضلع فیصل آباد شہر کے قریب ایک ایسا گاؤں بھی ہے

جہاں نہ تو سگریٹ ملتی ہے اور  نہ ہی کوئی بچہ مزدوری کرتا ہے، شادیاں بھی سادگی سے ہوتی ہیں۔ منبر و محراب ایسا پلیٹ فارم جو پورے علاقے کو بدل سکتا ہے۔

اور اس کی مثال فیصل آباد کا گاؤں اوڈھا والا ہے، جہاں ایک ہزار گھر، ہزاروں مکین اور ان کے دل مرکزی مسجد کے امام

حافظ محمد امین کی کوششوں سے بدل گئے۔کچھ عرصہ پہلے ہدایت کی کہ سگریٹ چھوڑ دو تو پورے گاؤں نے لبیک کہا، دوسرا مشورہ دیا

کہ شادیاں سادگی سے کرو جس پر سب نے عمل کیا اور پھر حدیث یاد دلائی کہ قبریں پکی نہ کراؤ، جس کے بعد سے قبرستان میں آج تک ہر قبر کچی ہے۔ حافظ محمد امین نے انگریزی سمیت 3 مضامین میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔گاؤں میں تعلیم کی شرح 95 فیصد سے زائد ہے، یہاں آج تک صرف 15 مقدمات درج ہوئے ہیں، جو آپس میں نمٹا دیئے گئے، لگ بھگ پورا گاؤں نمازی ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے شاہد آفریدی کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کو آفریدی کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد صرف لیگ میچز کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس کے علاوہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس کے لئے انہوں نے اپنی این جی او کو پورے پاکستان میں متحرک کررکھا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راتوں رات ترکی کا نقشہ ہی بدل گیا، خوفناک مناظر، پوری دنیا کو دعاؤں کی درخواست

“سارے اعضا ء بھی عطیہ کرنے پڑے تو کردوں گی” بیوی نے اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر شوہر کی جان بچالی