in

ہوٹل میں بھوتوں کی موجودگی کا پتہ چلنے پر 2 نوجوان لڑکیاں بھی وہاں پہنچ گئیں لیکن پھر رات کو کیا کچھ ہوا؟ جانئے

ہوٹل میں بھوتوں کی موجودگی کا پتہ چلنے پر 2 نوجوان لڑکیاں بھی وہاں پہنچ گئیں لیکن پھر رات کو کیا کچھ ہوا؟ جانئے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ بھوت پریت پر یقین رکھتے ہیں مگر بعد انہیں محض افسانوی چیز خیال کرتے ہیں تاہم دو برطانوی لڑکیوں نے بھوتوں کے متعلق کچھ ایسا تجربہ دنیا کے ساتھ شیئر کر دیا ہے کہ سن کر بھوتوں پر یقین نہ رکھنے والے بھی خوفزدہ ہو جائیں گے۔ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ جیسیکا سمز اور

19سالہ ایلی مے رمسے نامی ان لڑکیوں کا تعلق آئیل آف مین سے ہے اور وہ دو ہفتے قبل برطانوی شہر لیور پول پہنچی تھیں۔وہ دونوں خود بھی بھوت پریت میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ لیورپول پہنچ کر

انہیں پتا چلا کہ شہر کے ’ایڈیلفی ہوٹل‘ میں بھوت رہتے ہیں اور انہیں پکڑنے کے لیے ماہر ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔یہ سن کر جیسیکا اور ایلی بھی نے بھی اس ہوٹل میں بکنگ کروا لی اور جا کر وہاں رہنا شروع کر دیا۔ دونوں لڑکیوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو بھی بتایا ہے

کہ اس ہوٹل میں واقعی بھوت رہتے ہیں۔ جب بھوتوں نے انہیں اپنی موجودگی کا احساس دلایا تو وہ خوف کے مارے تمام رات سو نہیں سکیں۔ جیسیکا اور ایلی کا کہنا تھا کہ ”جب ہم لیورپول آئیں تومیڈیا رپورٹس میں پڑھا کہ اس ہوٹل میں رہنے والے بھوت یہاں ٹھہرنے والوں کو گالیاں بھی دیتے ہیں۔

یہ بات بالکل درست نکلی۔ رات کو ہمیں کئی عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی رہیں اور ایک بار ایک خوفزدہ کر دینے والی آوازمیں ہمیں گالی بھی دی گئی۔“جیسیکا نے یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ”بھوت نے ہمیں گالی دیتے ہوئے ’B****‘ کہا گیا۔ یہ آواز سن کر ہم دونوں انتہائی خوفزدہ ہو گئیں

اور دل چاہا کہ ابھی ہوٹل سے باہر بھاگ جائیں۔ تمام رات ایک چیز ہم نے جو سب سے زیادہ محسوس کی، وہ کمرے کا درجہ حرارت اچانک کم ہو جانا تھی، اور یہ کمرے میں بھوتوں کے آنے کی واضح نشانی ہوتی ہے۔

ہمارا کمرا ایک لمحے میں گرم ہوتا اور اگلے ہی لمحے اچانک ٹھنڈا ہو جاتا۔اگلی صبح اٹھتے ہی ہم نے اپنا سامان اٹھایا اور ہوٹل سے نکل گئیں۔“

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب پولیس نے صوبے میں ’پب جی گیم‘ پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کر لیا

’’اسٹیبلشمنٹ جس کے ساتھ ہو، وہ اقتدار کے ایوانوں میں راج کرتا ہے‘‘ اس بات میں کتنی سچائی ہے؟ بالاخر گتھی سلجھا دی گئی