in

کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ بالی وڈ کوئین کترینہ کیف چند یوم قبل اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں

اور سوشل میڈیا پر اس شادی کے خوب چرچے ہوئے تھے تاہم شادی کے چند روز بعد ہی دلہے میاں وکی کوشل بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کے خلاف شہری نے اس کی گاڑی کی نمبر پلیٹ غیر قانونی طورپر اپنے موٹرسائیکل پر استعمال کرنے کیخلاف  پولیس کو شکایت درج

کرادی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار وکی کوشل اور سارہ علی خان بھارتی شہر اندور میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کررہے تھے جہاں سے ان دونوں کی موٹر سائیکل پر سواری کرنے کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں لیکن وکی کوشل ان تصاویر کی وجہ سے مشکل میں پڑگئے ہیں۔ اندور ہی کے رہنے والے ایک شخص جے سنگھ یادو نے وکی کوشل کے

خلاف اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کے غیرقانونی استعمال کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کنندہ جے سنگھ یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کے سلسلے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا نمبر ان کا ہے۔ اور ان کی اجازت کے بغیر ان کی نمبر پلیٹ فلم میں استعمال نہیں کی جاسکتی۔ ایک بھارتی نیوز ایجنسی کی جانب سے اس معاملے کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹ میں جے سنگھ یادو نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا فلم میں استعمال ہونے والا گاڑی کا نمبر میرا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ فلم یونٹ کو اس بارے میں پتہ ہے یا نہیں لیکن یہ غیرقانونی ہے ، میری نمبر پلیٹ میری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کی جاسکتی، میں نے پولیس سٹیشن میں ایک میمورنڈم دیا ہے کہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کی جائے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی سیاستدانوں کا حیران کُن ماضی، سیاست کے میدان میں آنے سے قبل کیا کرتے تھے؟ جانیں دلچسپ حقائق

دنیا کے 100 خوبصورت مردوں‌ کی فہرست جاری ، ان میں سے پاکستانی کتنے ہیں اور کس نمبر پر ہیں ؟جانئے