in

قائد اعظم محمد علی جناح کی نماز جنازہ میں ایک شخص نے جان بوجھ کر شرکت کیوں نہیں کی حالانکہ وہ وہاں موجود رہا ؟ حیران کن واقعہ

قائد اعظم محمد علی جناح کی نماز جنازہ میں ایک شخص نے جان بوجھ کر شرکت کیوں نہیں کی حالانکہ وہ وہاں موجود رہا ؟ حیران کن واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب انہیں ملکی صدارت کیلئے نامزد کیا گیا تو احراری صدر کا شور مچ گیا۔ یہ کچھ جھوٹ بھی نہیں تھا۔ اسکی اک اہم وجہ انکے زمانہ طالب علمی کا ایک واقعہ تھا۔ اک مرزائی سے ختم نبوت کے مسئلے پر بحث کرتے ہوئے ان کا جھگڑ ا ہو گیا۔

اس بد بخت نے تیز دھا ر چیز سے انکے شانے پر وار کر دیا۔ اللہ نے انہیں بچا لیا۔ جناب رفیق تارڑ اپنے شانہ کے اس ز خم کے نشان کو توشہ آخرت سمجھتے ہیں۔ یہی تمغہ ختم نبوت ہے ۔پھر حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری نے اس تمغہ ختم نبوت کی تصدیق بھی کر دی ۔ یہ بتاتے ہوئے رفیق تارڑ اک عجب کیف و سرمستی کے عالم میں دکھائی دیتے ہیں کہ حضرت شاہ جی نے اس ز خم کو چوما تھا۔ حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری اسے کیوں نہ چومتے ۔

کچھ زخموں سے گلاب موتیے کی خوشبو آتی رہتی ہے ۔ اپنی زندگی میں جناب رفیق تارڑ نے عاشق رسول صلی اللہ عیہ وسلم ہونے کے کئی ثبوت بہم پہنچائے ۔مرزائی سر ظفر اللہ خاں تاریخ پاکستان کا اک عجب کردار ہے ۔ وہ حضرت قائد اعظم کے جنازہ میں شریک نہیں ہوا تھا۔ نماز جنازہ پڑھنے والوں سے وہیں ذرا پرے ہو کر کھڑا رہا۔ دیدہ دلیری کا یہ عالم کہ کہنے لگا: آپ مجھے ایک مسلم ریاست کا غیر مسلم وزیر خارجہ سمجھ لیں یا پھر کسی غیر مسلم ریاست کا مسلم وزیر خارجہ ۔بعد میں وہ عالمی عدالت کا جج بھی مقرر ہوا ۔

اسکے انتقال پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی زیر صدارت جج صاحبان کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے اجلاس میں آنجہانی کیلئے فل کورٹ ریفرنس کا معاملہ زیر غور آیا۔ جناب رفیق تارڑ اس زمانہ میں لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے باقی ججوں کو یہ یاد دلایا ۔

کہ اس نے حضرت قائد اعظم کا جنازہ نہیں پڑھا تھا۔ اسلئے ایک اسلامی ملک میں اس کا فل کورٹ ریفرنس بے حمیتی ہوگا۔ جب دوسری جانب سے فل کورٹ ریفرنس کیلئے اصرار بڑھا تو اس مہذب انسان کے سراپا سے اک اکھڑ جاٹ برآمد ہو گیا۔ تارڑ صاحب نے للکار کر کہا کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ یہ ریفرنس کر کے دکھائے ۔ پھر کیا ہونا تھا؟سبھی اس غیرت ایمانی کے بپھرے ہوئے طوفان کے آگے پسپا ہو گئے اور ریفرنس نہ ہو سکا۔ کچھ ماہ گزرتے ہیں‘کالم نگار جی او آر ون لاہور ان سے انکی اہلیہ کی تعزیت کیلئے پہنچا ہوا تھا۔

وہیں ختم نبوت کا ذکر چھڑ گیا۔ پھر سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور ایک بدبخت مرزائی کے ہاتھوں انہیں آنے والے زخم کا ذکر آنا لازمی تھا۔ کالم نگار نے تارڑ صاحب سے پوچھا۔ کبھی خواب میں حضور پاکؐ کی زیارت ہوئی؟ بتانے لگے ۔ نہیں۔ کبھی نہیں۔ پھر انہوں نے اپنی بات یوں مکمل کی ۔ اس معاملہ میں جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ہے ۔

اسکی معافی کبھی نہیں ہوگی۔ کالم نگار کو ان کا پوتا بلال فاروق ایم پی اے انکے بیڈ روم میں لے گیا تھا کہ آپ سے مل کر انکی طبیعت بہل جاتی ہے ۔پھر لمبی نشست رہی ۔دیر تک گفتگو کا سلسلہ چلتا رہا۔ بشکریہ نامور کالم نگار فاروق عالم انصاری ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’جنرل صاحب کو کہہ دیں ہر پارلیمنٹیرین کا سافٹ ویئر ۔۔۔۔‘‘ پی ٹی آئی رُکن اسمبلی نور عالم خان نے ایسی بات کہہ دی کہ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

”نور مقدم مجھے کس کام پر مجبور کر رہی تھی؟ ملزم ظاہر جعفر نے تہلکہ خیز حقیقت بیان کر دی“