in

اگر آپ کی عمر بھی 30 سال ہوگئی ہے تو جانیں کون سے 5 ٹیسٹ آپ کو لازمی کروا لینے چاہئیں ورنہ

اگر آپ کی عمر بھی 30 سال ہوگئی ہے تو جانیں کون سے 5 ٹیسٹ آپ کو لازمی کروا لینے چاہئیں ورنہ

مرد و خواتین حضرات جب 30 سال کی عمر کو پہنچتے ہیں تو انہیں مختلف قسم کی بیماریاں گھیر لیتی ہے جن کا اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو وہ جان کو آجاتی ہیں۔انسان کی عمر جوں جوں بڑھتی رہتی ہے ویسے ہی اس کے جسم میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں جو یقیناً اس سے

قبل محسوس نہیں کی ہوتیں۔ ماہرین کے مطابق اگر بیماری کا علاج بروقت کر لیا جائے تو کسی بھی بڑی مشکل سے بچا جا سکتا ہے ۔آج ہماری ویب پڑھنے والوں کو یہ بتانے جا رہی ہے کہ اگر آپ کیعمر 30 سال یا اس سے زائد ہے تو کون سے وہ میڈیکل ٹیسٹ ہیں جو آپ کو لازمی کروا لینے چاہئیں۔ جلد کا ٹیسٹ 30 سال کی عمر میں آپ کی جلد میں کچھ تبدیلیاں ہونے لگتی ہیں

جس کے باعث چہرے پر ایکنی یا اینٹی ایجنگ کے آثار دکھائی دینے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کچھ الرجیاں جلد پر ہو جاتی ہیں جن کا علاج فوری طور پر ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ اگر جلد کی بیماری میں دیر کی تو آپ کو کینسر بھی ہو سکتا ہے۔تاہم اس حوالے سے مشہور ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر ارم الیاسکے مطابق ہر فرد کو 18 سال کی عمر سے ہر سال اپنی جلد کا چیک اپ لازمی کروانا چاہیے۔

پیلوک ٹیسٹ (Pelvic exam) 30 یا اس سے زائد سال کی خواتین کو پیلوک کا ٹیسٹ بھی لازمی کروانا چاہیے۔ ہر ماہ ہونے والے پیریڈز کی وجہ سے اس حصہ کو لازمی طور پر چیک کروانا چاہیئے کیونکہ اس سے قبل کوئی بڑا مسئلہ ہو، آپ پہلے ہی اس کا حل تلاش کر لیں۔ پیشاب کا ٹیسٹ وہ افراد جو باقاعدگی سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے جسم میں پروٹین اور دیگر وٹامن کم ہو جاتے ہیں

۔ اس کے علاوہ عمر کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں کے جسم میں طاقت نہیں رہتی لہٰذا کوشش کریں کہ 3 سے 4 ماہ بعد اپنے پیشاب کا ٹیسٹ کروا لیں تاکہ بڑی بیماریسے بچ سکیں۔ بلڈ پریشر بلڈ پریشر آج کل بہت ہی عام ہے، لیکن اگر آپ کی عمر 30 سال یا اس سے زائد ہے تو بلڈ پریشر کا ٹیسٹ باقاعدگی سے کرواتے رہیں۔

تاکہ اس کا علاج وقت پر ہو سکے۔ آنکھوں کا ٹیسٹ نظر کمزور ہونا عام بات ہے لیکن یہ بات شاید آپ نہ جانتے ہوں کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے ویسے ویسے آپ کی نظر مزید کمزور ہونے لگتی ہے۔ اور پھر موتیا اور کالا پانی جیسے امراض کا بھی شکار ہوا جا سکتا ہے۔ تاہم چیک اپ لازمی کرواتے رہیں تاکہ علاج بروقت ہو سکے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانی اپوزیشن الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالف کیوں ؟

میتھی کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے ؟ پہاڑ جیسا پیٹ اگر ایک ہفتے میں کم کرنا ہے تو یہ نسخہ استعمال کریں