سلمان خان کی شادی تو آج سے 20 سال قبل ہو چکی ہوتی اگر شادی سے پانچ دن قبل انہوں نے یہ کام نہ کیا ہوتا ۔۔۔۔ ایک حیران کردینے والی حقیقت
حال ہی میں سلمان خان کی شادی کے حوالے سے ایک پرانا قصہ وائرل ہوا تھا جسے سلمان خان کے دوست اور مشہور پروڈیوسر ساجد ناڈیا ڈوالا نے شیئر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ سلمان کی شادی تقریبا ہونے ہی والی تھی لیکن کس طرح انہوں نے
شادی کے صرف 5-6 دن پہلے ہی رشتہ توڑ دیا تھا۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ سلمان خان شادی کب کریں گے؟ ان سے جب بھی یہ سوال کیا جاتا ہے تو وہ مزاق میں ٹال دیتے ہیں۔سلمان خان کی شادی کے حوالے سے دی کپل شرما شو میں
ان کے دوست اور مشہور فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالانے کئی انکشافات کئے ۔ ساجد نے بتایا کہ سلمان خان کی شادی طے ہوچکی تھی ، یہاں تک کہ شادی کے کارڈ بھی لوگوں میں تقسیم کئے
جاچکے تھے ، لیکن یہ شادی نہیں ہوسکی ۔ ۔ساجد نے اس بات کا انکشاف تو نہیں کیا کہ سلمان کی شادی کے کارڈ پر دلہن کا نام کیا تھا ،
لیکن انہوں نے یہ ضرور بتایا کہ سلمان نے شادی سے صرف پانچ دن پہلے انکار کیا تھا ۔ اچانک سلمان نے کہا تھا کہ ان کا موڈ نہیں ہے ، اس کے بعد انہیں کوئی راضی نہیں کرواسکا