اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضوکرنا کیوں ضروری ہے ؟
اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضوکرنا کیوں ضروری ہے ؟
لاہور (ویب ڈیسک) بہت سے مسلمان سوال اٹھاتے ہیں کہ اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد نماز کیلئے دوبارہ وضو کرنا چاہئے؟اس حوالہ سے جب منہاج القرآن کے مفتی عبدالقیوم ہزاروی سے فتویٰ آن لائن میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ
اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کتنا لازم ہے، اس کا مستند جواب احادیث کی روشنی میں دیکھنا چاہیے۔انہوں نے صحیح مسلم کی ایک حدیث مبارکہ کا ذکر کیا کہ حضرت جابر بن سمرہؓ کے حوالہ سے معروف ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ کیا بکری کا گوشت کھانے کے بعد وضو کیا کریں؟ آپﷺ نے فرمایا” اگر چاہو تو وضو کرو، اور اگر چاہو تو نہ کرو“ اس شخص نے پوچھا ”کیا ہم اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کیا کریں؟
“آپ ﷺ نے فرمایا” ہاں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کیا کرو“ اس شخص نے پوچھا ”کیا میں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیا کروں؟“ آپﷺ نے فرمایا ”ہاں“ اس نے پوچھا ”کیا میں اونٹ بٹھانے کی جگہ نماز پڑھ لیا کروں؟“ آپﷺ نے فرمایا ”نہیں“اسی طرح دوسری حدیث کا حوالہ دیا کہ حضرت اسید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا” اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کیا کرو، بکری کا
گوشت کھا کر وضو مت کیا کرو اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیا کرو لیکن اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھا کرو“.ان احادیثِ مبارکہ میں وضو کرنے سے مراد پانی استعمال کرنا ہے۔ اونٹ کے گوشت میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد
ہاتھ اور منہ دھونے کی ترغیب دی گئی ہے۔ ان روایات میں اونٹ کا گوشت کھا کر ہاتھ دھونے اور کلی کرنے کا درس دیا گیا ہے نہ کہ باقاعدہ وضو کرنے کا۔