in

کترینہ کیف کی شادی، مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان شامل نہیں ، کس کس کو بلایا گیا ہے ؟

کترینہ کیف کی شادی، مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان شامل نہیں ، کس کس کو بلایا گیا ہے ؟

کترینہ کیف کی شادی، مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان شامل نہیں ، کس کس کو بلایا گیا ہے ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف دسمبر میں اپنے دیرینہ دوست وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں جس کیلئے تیاریاں بھی عروج پر ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاعات ہیں کہ دونوں ایک سے 7 دسمبر کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تاہم ابھی تک حتمی تاریخ سامنے نہیں آ سکی ہے ، شادی کی یہ تقریب ’ قلعہ بروارہ ‘ کے ریزارٹ میں انجام پائے گی جو کہ راجستھان کے علاقے سوائی مادھپور میں واقع ہے ۔ بتایا گیاہے کہ شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے صرف قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے ۔

زی نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شادی کی تقریب میں ممکنہ طورپر سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی کی بھی شرکت کا امکان نہیں ہے جو کہ ایک حیران کن بات ہے ۔اس سے قبل یہ توقع کی جارہی تھی کہ شادی کی سب سے پہلی دعوت سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کو دی جائے گی کیونکہ وہ کترینہ کیف کیلئے اپنی فیملی کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں نے ایک ساتھ اچھا اور بر ا وقت گزارا ہے ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مہمانوں کی فہرست میں فلمساز کبیر خان منی ماتھور ، روہت شیٹی ، ورن دھون ، نتاشا دلال، سدھارتھ ملہوترا، کائرہ ایڈوانی او ر کرن جوہر کا نام سامنے آ رہاہے ۔ کترینہ کیف کبیر خان اور ان کی اہلیہ کی کافی اچھی دوستے ہیں جبکہ کرن جوہر کترینہ کیف کے ہونے والے شوہر وکی کوشل کے قریبی دوست ہیں جس کے باعث ان کی شرکت تو لازمی ہے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جان بھی چلی جائے ،کھیلوں کا ضرور،رضوان کا جذبہ دیکھ کرانہیں میدان میں اتارا گیا ، ہیڈ کوچ

’’ کلمہ آہستہ آہستہ پڑھو میں نے بھی پڑھنا ہے‘‘ باب وولمر یہ الفاظ کسے کہتے رہے؟ سابق کوچ کے مسلمان ہونے بارے ناقابلِ یقین انکشافات