in

جان بھی چلی جائے ،کھیلوں کا ضرور،رضوان کا جذبہ دیکھ کرانہیں میدان میں اتارا گیا ، ہیڈ کوچ

جان بھی چلی جائے ،کھیلوں کا ضرور،رضوان کا جذبہ دیکھ کرانہیں میدان میں اتارا گیا ، ہیڈ کوچ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ محمد رضوان نےکہا جان بھی چلی جائےکھیلوں گا ‏کیونکہ یہ اعزاز ہے

رضوان کاجذبہ دیکھ کرانہیں میدان میں اتارا گیا۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی سب نےتعریف کی پاکستان ٹیم کومخالف ‏ٹیمیں بھی داد دیتی نظرآئیں فخر ہے ایسی ٹیم کا کوچ ہوں جس پرسب کو فخر ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ثقلین مشتاق نے کہا کہ حسن علی پاکستان ٹیم کی جان ہےوہ فائٹر ہے فرنٹ لائن پرکھیلنےوالےکھلاڑیوں ‏کیساتھ ایسےحالات آتےہیں حسن علی وقتی طورپرافسردہ ہوالیکن ابنارمل ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نےکہا جان بھی چلی جائےکھیلوں گا کیونکہ یہ اعزاز ہے رضوان کاجذبہ دیکھ ‏کرانہیں میدان میں اتارا گیا رسک تو زندگی میں آتے رہے ہیں کسی کی زندگی کا کچھ علم نہیں۔ ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ دبئی کھلاڑی اور کوچ کےدرمیان گہرا رشتہ ہوتا ہے شکست کادکھ سب کو ہےلیکن ہار جیت ‏کھیل کاحصہ ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان سینے میں تکلیف کی وجہ ‏سے دو دن اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ثاقب نثار کون ہوتے ہیں جو مجھے ۔۔۔‘‘ چیف جسٹس گلگگت بلتستان رانا شمیم پھر میدان میں آگئے، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

کترینہ کیف کی شادی، مہمانوں کی فہرست میں سلمان خان شامل نہیں ، کس کس کو بلایا گیا ہے ؟