in

شادی۔۔۔صبا قمر اور ابرارالحق کیا سرپرائز دینے والے ہیں

شادی۔۔۔صبا قمر اور ابرارالحق کیا سرپرائز دینے والے ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکارہ صبا قمر اور گلوکار و پی ٹی آئی کے رہنما ابرارالحق ایک ساتھ ’شدید شادی شدہ‘ لوگوں کو کچھ سرپرائز دینے والے ہیں۔

صبا قمر نے ابرار الحق کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ابرار الحق لوگوں کی قِسمیں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں

ایک تو وہ جو شادی شدہ ہوتے ہیں اور ایک وہ جو شدید شادی شدہ ہوتے ہیں۔جواب میں صبا قمر کہتی ہیں کہ میرا شمار تو دونوں قسم کے لوگوں میں نہیں ہوتا۔ابرار الحق اپنی بات جاری رکھتے ہوئے نئے آنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے بتانا شروع کرتے ہیں

کہ صبا قمر انہیں چُپ ہوجانے کا اشارہ کرتی ہیں۔بعد ازاں ابرارالحق کہتے ہیں کہ ہمارے نئے پراجیکٹ کا انتظار کریں۔صبا قمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شدید شادی شدہ لوگوں کیلئے کچھ دلچسپ آرہا ہے، ہمارے اپنے ابرارالحق کے پاس ہمیں دینے کیلئے ایک بہترین سرپرائز ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ جانتے ہیں کہ کوا ہر وقت ڈرا ہوا بے چین کیوں رہتا ہے؟

پانچ بیٹیوں کی ماں کا نوجوان لڑکے سے چوتھی شادی بیٹیوں اور دامادوں نے سن کے کیا کام کر ڈالا جانیں