امی ابو آرام کر رہے تھے، بیٹا اچانک کینیڈا سے آ گیا ۔۔ کئی سال بعد پاکستان آنے والے بیٹے نے خفیہ کیمرے میں والدین کو جگایا تو کیا ہوا؟ دیکھیے
ماں باپ سے دور رہنے والے اس کمی کو بخوبی محسوس کر سکتے ہیں کہ والدین کتنی بڑی نعمت ہیں، لیکن ایک بیٹے نے والدین کو اُس وقت سرپرائز کیا، جب انہیں یقین ہی نہیں تھا۔
آج آپ کو ایک ایسی ہی جذباتی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان نے اپنی ایک ایسی ویڈیو شئیر کی جسے صارفین شئیر کرے اور جذباتی ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
نوجوان کینیڈا سے پاکستان کئی سال بعد آ رہا تھا اور ساتھ ہی ان جذبات کا بھی اظہار کر رہا تھا کہ ہم بالآخر پاکستان جا رہے ہیں۔
چہرے پر تجسس اور والدین سے ملنے کی تڑپ بیٹے کے چہرے پر عیاں تھیں اور پھر گھر پہنچتے ہی بیٹے نے والدین کے کمرے کی لائٹ آن کی، تاہم والدین دپہر کے وقت آرام کر رہے تھے۔
بیٹے نے سوتے ہوئے والدین کے پاوؤں پر ہاتھ رکھا تو والدہ کی فورا آنکھ کھل گئی اور سامنے اپنے بیٹے کو دیکھ کر والدہ کے چہرے سے مسکراہٹ جانے کا نام نہیں لے رہی تھی، والدہ نے دیکھتے ہی بیٹے کو گلے لگا لیا اور اپنی ممتا کو ٹھنڈا کیا۔
والدہ کو یقین ہی نہیں تھا کہ بیٹا سات سمندر سے اس طرح آ کر ہمیں سرپرائز دے گا، تاہم والد بزرگ ہونے کی وجہ سے آرام کر رہے تھے لیکن جب انہوں نے بیٹے کو دیکھا تو خوشی کے آنسو آنکھوں میں لیے والد سے رہا نہ گیا اور گلے لگا لیا۔
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔